قومی

تلنگانہ: پہلے مرحلے کے گرام پنچایت انتخابات میں نظام آباد کے مسلم امیدواروں کی نمایاں کامیابی

نظام آباد: تلنگانہ میں جمعرات کو پہلے مرحلے کے گرام پنچایت انتخابات پرامن طور پر منعقد ہوئے، اور ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد نتائج بھی سامنے آگئے ہیں۔ نظام آباد ضلع کی 184 گرام پنچایتوں میں ہونے والے ان انتخابات میں مسلم امیدواروں نے قابلِ ذکر کارکردگی دکھاتے ہوئے مجموعی طور پر 9 سرپنچ نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ اس کامیابی کو مقامی سطح پر مسلم نمائندگی کے استحکام اور مضبوط سیاسی ابھار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

کامیاب امیدواروں میں شامل ہیں: مسکان بیگم (نہرونگر، کانگریس تائیدی)، نور احمد (فتح پور، کانگریس)، آصیفہ خاتون (فتح نگر، بی آر ایس)، محی الدین (پیپرو ملو، آزاد)، غوث الدین (کندا کورتی، کانگریس)، آفرین بیگم (سلیمان نگر، کانگریس)، محمد عارف (سنگم، کانگریس)،اسماعیل خان (ہنگرگ، کانگریس)، سید احمد (کوپرگ، کانگریس)

نظام آباد ضلع میں ان نتائج کے بعد خوشی اور جوش کا ماحول دیکھا گیا۔ سیاسی مبصرین کے مطابق یہ کامیابیاں ترقیاتی وعدوں، مضبوط عوامی رابطے اور مؤثر قیادت کا نتیجہ ہیں، جو ضلع میں مسلم قیادت کے بڑھتے ہوئے اثر و نفوذ کی جانب اشارہ کرتی ہیں۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!