شہر
طوبیٰ مہک بنت محمد غازی نے ایس ایس سی امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی

ناندیڑ ، ۱۳ مئی: محنتی طالبہ طوبیٰ مہک بنت محمد غازی نے ایس ایس سی (دسویں جماعت) کے سال 2024-25 کے امتحان میں 478 نمبرات حاصل کرتے ہوئے ٪95.60 کے ساتھ شاندار کامیابی حاصل کی۔
اس مثالی کامیابی پر والدین، دادا، دادی، نانا، نانی سمیت تمام رشتہ داروں نے طوبیٰ ماہک کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
طوبیٰ ماہک کی اس تعلیمی کامیابی سے نہ صرف ان کے خاندان بلکہ ان کے اساتذہ اور اسکول کا بھی نام روشن ہوا ہے۔
ادارہٹی او ایل اردو نیوز کی جانب سے توبیٰ ماہک کو دلی مبارکباد اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات پیش کی جاتی ہیں۔