صحت

تو کا مائی ملٹی اسپیشیلٹی اسپتال، ناندیڑ میں گھٹنے کے کامیاب آپریشن سے شیخ ہارون کو نئی زندگی ملی

ڈاکٹر دتاتریہ کالے پاٹل یهڑ ے گاؤںکر اور ڈاکٹرمقدوم بیگ کی ٹیم کا شاندار کارنامہ

تو کا مائی ملٹی اسپیشیلٹی اسپتال، نیا مونڈھا، ناندیڑ میں حال ہی میں گھٹنے کے ایک پیچیدہ فریکچر کا کامیاب آپریشن عمل میں آیا، جس میں لاتور کے رہائشی شیخ ہارون محمد حنیف کو نئی زندگی عطا کی۔

انہیں ایک سڑک حادثے میں شدید چوٹ لگی تھی جس کے بعد لاتور کے سہیدری اسپتال میں گھٹنے کا پہلا آپریشن کیا گیا۔ بدقسمتی سے وہ آپریشن ناکام رہا۔ بعد ازاں دوسرا آپریشن بھی لاتور میں ہی کیا گیا، مگر وہ بھی کامیاب نہ ہو سکا۔

ناامید ہوکر شیخ ہارون نےشری ڈی ، حیدرآباد اور ممبئی جیسے بڑے شہروں کا رُخ کیا، مگر کہیں بھی علاج ممکن نہ ہو سکا۔ آخرکار وہ ناندیڑ کے تو کا مائی اسپتال پہنچے، جہاں ماہر ہڈی و جوڑ سرجن ڈاکٹر دتاتریہ کالے پاٹل نے کامیاب آپریشن کیا۔

شیخ ہارون گزشتہ نو مہینوں سے شدید تکلیف میں مبتلا تھے اور چلنے پھرنے سے معذور تھے۔ اب وہ نہ صرف چلنے لگے ہیں بلکہ مکمل طور پر صحت یاب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا:
"تو کا مائی اسپتال نے مجھے نئی زندگی دی۔ یہاں میرا صحیح اور مؤثر علاج ممکن ہوا، جس کے لیے میں ڈاکٹرز اور عملے کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔”

یہ کامیاب آپریشن نہ صرف طبی لحاظ سے ایک مثال ہے بلکہ ناندیڑ جیسے شہر میں معیاری علاج کی دستیابی کا ثبوت بھی ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!