تیلی صدیق مہاراشٹر ریاستی صدر مقرر؛آل انڈیا مسلم تیلی کانفرنس دہلی کا اعلان۔


جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)
آل انڈیا مسلم تیلی کانفرنس، دہلی کے قومی صدر شفیع دہلوی نے مہاراشٹر ریاست کے لیے تیلی صدیق کو ریاستی صدر کے عہدے پر نامزد کیے جانے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔تیلی صدیق، تیلی سماج کی معروف و باوقار شخصیت ہیں۔ وہ مسلم تیلی ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، شیرپور اور مسلم تیلی سماج گروہ نرمان سنستھا کے صدر ہونے کے ساتھ ساتھ شیرپور نگر پریشد شِکشک منڈل کے ڈائریکٹر کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔
اس کے علاوہ وہ فاطمہ مسجد کے صدر، راجستھان مسلم ٹرسٹ کے سیکریٹری، دارالعلوم حنفیہ غوثیہ کے نائب صدر، نو بھارت غیر سودی ادارہ کے اعزازی سیکریٹری، بابا پیر ٹرسٹ اور مقامی امن کمیٹی کے فعال رکن بھی ہیں۔ تیلی صدیق کی اس تقرری پر آمدار امریش پٹیل، کاشی رام پاورا، بھوپیش پٹیل، چنتن پٹیل، ڈاکٹر تشار رندھے، راج گوپال بھنڈاری، ببن بھاؤ چودھری، کے ڈی پاٹل سمیت مسلم و تیلی برادری کے سرکردہ افراد نے دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی قیادت میں سماجی و تعلیمی میدان میں مزید ترقی کی امید ظاہر کی۔




