ایجوکشن

جامعہ اسلامیہ انوار العلوم کا ساتواں سالانہ عظیم الشان اجلاس عام منعقد

ناندیڑ : (منور خان ناندیڑ ) بتاریخ 22-01-26جامعہ اسلامیہ انوار العلوم، نیا مجاہد پیٹ ناندیڑ کی جانب سے ادارہ کے ساتویں سالانہ عظیم الشان اجلاسِ عام کا شاندار انعقاد عمل میں آیا۔ اجلاس   میں مدارسِ اسلامیہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی اور حفاظِ کرام کی دستار بندی کی پروقار تقریب انجام پائی۔

اس موقع پر فارغینِ حفظِ قرآن
حافظ سید ارباز انواری بن سید اشفاق،
حافظ محمد سفیان انواری بن شیخ وسیم،
حافظ محمد عادل انواری بن شیخ ایم جیب،
حافظ محمد ساجد انواری بن شیخ مشاہد حبیب
کی دستار بندی کی گئی، جس پر حاضرین نے مسرت کا اظہار کیا۔

اجلاس کے مقررِ خصوصی حضرت مولانا مفتی سید محمد حذیفہ حباب قاسمی صاحب (صدر انجمن احیائے سنت مہاراشٹر، ناظم تنظیم جمعیت علماء مہاراشٹر و استاذ تفسیر جامعہ سراج العلوم بھیونڈی) تھے۔
انہوں نے اپنے پُراثر خطاب میں قرآن و سنت سے وابستگی، مدارس کے تحفظ اور نئی نسل کی دینی تربیت پر زور دیا۔

خصوصی خطاب فقیہِ وقت حضرت مولانا فیاض احمد حباب قاسمی (صدر مفتی و استاذ فقہ جامعہ سراج العلوم بھیونڈی) نے فرمایا اور امتِ مسلمہ کو دین پر ثابت قدم رہنے کی تلقین کی۔

اجلاس کی صدارت حضرت مولانا عبد الحمید خان قاسمی
(سابق صدر المدرس دارالعلوم کربلا ناندیڑ) نے فرمائی،
جبکہ نظامت کے فرائض مولانا علی اصغر حساب قاسمی اور مفتی سید شفیع الدین قاسمی نے بحسن و خوبی انجام دیے۔
اجلاس میں متعدد جید علماء، ائمہ، مفتیانِ کرام اور معزز مہمانانِ خصوصی نے شرکت کی، جن میں مفتی محمد ایوب قاسمی، مولانا اکبر الدین حسام نقشبندی، حافظ عبدالحفیظ صاحب، قاضی محمد رفیق اشاعتی، مفتی عبدالمتین امینی، مفتی طالب بن غالب العمودی، مفتی محمد احمد قاسمی، مفتی محمد سلیمان رحمانی، مفتی رضوان عتاب نامی سمیت دیگر شخصیات شامل رہیں۔

آخر میں دعا پر اجلاس کا اختتام ہوا۔ اہلِ محلہ، نوجوانان اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اجلاس کو کامیاب بنایا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!