ایجوکشن

جانثار اختر اور زبیر موسی کو ضلعی سطح کا مثالی صدر مدرس اعزاز تفویض

جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) یوم اساتذہ کے موقع پر سردار ولبھ بھائی پٹیل ملٹی پرپز سوسائٹی اور روٹری کلب کے اشتراک سے ضلع کے اساتذہ کو ضلعی سطح کے آئیڈیل ٹیچر ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔یہ ایوارڈزجلگاؤں ضلع کے سرپرست وزیر گلاب راؤ پاٹل کے ہاتھوں تفویض کئے گئے۔
امسال مراٹھی کے ساتھ ساتھ اردو ذریعہ تعلیم کے 4 اساتذہ اس ایوارڈ کے لئے منتخب کئے گئے۔

جن میں حضرت شیخ الہند اردو پرائمری اسکول، مہرون ،جلگاؤں کے صدر مدرس نیز قرطاس فاؤنڈیشن، جلگاؤں کے جنرل سیکریٹری اور آئیٹا کے ضلعی صدر جانثار اختر شیخ عبدالحمید، و ناظم ملک اردو پرائمری اسکول اینڈ ہائی اسکول،کے صدر مدرس نیز قرطاس فاؤنڈیشن ، جلگاؤں کے رکن اور آئیٹا، کے مقامی صدر زبیر شیخ موسی کو مثالی صدر مدرس کے اعزازات تفویض کئے گئے ہیں۔

متذکرہ پروگرام میں جلگاؤں ضلع ڈائٹ کے پرنسپال ڈاکٹر جھوپے ، سیکنڈری ایجوکیشن آفیسر کلپنا چوہان، سرکاری۔ملازمین کی پت پیٹھی کے صدر چودھری صاحب، جلگاؤں شہر مہا نگر پالیکا کے ایڈمنسٹریٹیو آفیسر خلیل شیخ، سردار ولبھ بھائی پٹیل تنظیم کے صدر وشنو بھنگاڑے، شیوسینا کی خواتین شاخ کی ضلعی صدر سواتی میڈم وغیرہ شہر و اطراف کی اہم شخصیات موجود تھیں۔

اس موقع پر قرطاس فاؤنڈیشن کے صدر شیخ زیان احمد، ڈاکٹر انیس الدین، شیخ اشفاق تصوّر، و دیگر ذمہ داران کے علاوہ آئیٹا کے صوبائی ذمہ دار ساجد اختر ، رفیق خان، آئیٹا جلگاؤں کے سیکریٹری آصف ہارون، قاضی ناطر الدین، شیخ ارشد، شاکر مجاور، عارف ناظم وغیرہ موجود تھے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!