مہاراشٹرا

جذبۂ خدمت کا روشن مینار مرزا ذکی بیگ کو ’’مہاراشٹر بھوشن اعزاز 2024-25‘‘ سے سرفراز

جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)
قوم کے بے زبان طبقات کی آواز، معذوروں، بیواؤں، یتیموں اور مظلوموں کی امید کا چمکتا چراغ، نوجوان خدمت گزار مرزا ذکی بیگ کو ان کی سماجی، سیاسی اور بالخصوص معذورین کے لیے نمایاں خدمات کے اعتراف میں راشٹریہ بھرشٹچار ویرودھی سمیتی، اورنگ آباد کی جانب سے "مہاراشٹر بھوشن اعزاز 2024-25” سے ایک پُروقار اور باوقار تقریب میں سرفراز کیا گیا۔مرزا ذکی بیگ، جو انڈین نیشنل کانگریس کے ضلع صدر برائے معذورین سیل (اورنگ آباد) کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، پچھلے کئی برسوں سے اُن مظلوم طبقات کی بازیابی میں سرگرم ہیں جو اکثر معاشرے کی نظروں سے اوجھل رہتے ہیں۔ اُنہوں نے معذور افراد،

بیوہ خواتین، یتیم بچوں اور پسماندہ طبقات کے لیے حقوق کی بحالی، حکومتی امداد کی فراہمی، اور انسانی وقار کی حفاظت جیسے میدانوں میں شب و روز جدوجہد کی۔یہ اعزاز نہ صرف ان کی مسلسل محنت و خدمات کا اعتراف ہے بلکہ اُن اعلیٰ اقدار کی روشن علامت بھی ہے، جو انسانی مساوات، خدمتِ خلق اور فلاحِ عامہ پر مبنی ہیں۔اس پُروقار تقریب میں مختلف تعلیمی، سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے شرکت کی، اور مرزا ذکی بیگ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُن کی مسلسل کامیابی اور بلند مقام کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔یہ اعزاز ایک نابینا سماج کی آنکھیں، بے سہاروں کا سہارا اور خاموشوں کی آواز بننے والے شخص کے لیے ہے، جس نے خدمت کو مقصدِ حیات بنا رکھا ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!