جعلی ویب سائٹس، موبائل ایپس اور فیک ای-چالان لنکس سے محتاط رہنے کی اپیل

ناند یڑ ، 11 دسمبر: گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں کے ساتھ بڑھتی ہوئی مالی دھوکہ دہی کے پس منظر میں ٹرانسپورٹ محکمے نے جعلی ویب سائٹس، مشکوک موبائل ایپس (APK) اور جھوٹے ای۔چالان لنکس سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔
ڈرائیونگ لائسنس، گاڑی کی رجسٹریشن، ای-چالان جیسی خدمات کے نام پر کئی شہریوں کی ذاتی معلومات اور مالی لین دین میں دھوکہ دہی کے واقعات محکمہ نقل و حمل کے نوٹس میں آئے ہیں۔ ٹھگ موبائل ایس ایم ایس یا واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے “چالان باقی ہے” ، “لائسنس معطل ہونے والا ہے” جیسے دھمکی آمیز پیغامات کے ساتھ غیر مجاز پیمنٹ لنکس بھیج کر رقم اینٹھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
محکمۂ نقل و حمل نے واضح طور پر کہا ہے کہ آر ٹی او دفتر یا ٹرانسپورٹ محکمہ کبھی بھی واٹس ایپ کے ذریعے ادائیگی کا لنک نہیں بھیجتا، اس بات کو تمام لوگ نوٹ کر لیں۔

اسی طرح "RTO Services.apk” ،”mParivahan_Update.apk”, "eChallan Pay.apk جیسے نامعلوم APK فائلیں ڈاؤن لوڈ کرنے سے موبائل کے اندر موجود او ٹی پی، بینکنگ معلومات اور دیگر حساس ڈیٹا چوری ہونے کا خدشہ ہے۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صرف درج ذیل سرکاری gov.in ڈومین والی مستند ویب سائٹس کا ہی استعمال کریں:
#VAHAN (گاڑی رجسٹریشن سروس) — [https://vahan.parivahan.gov.in](https://vahan.parivahan.gov.in)
#SARATHI (ڈرائیونگ لائسنس سروس) — [https://sarathi.parivahan.gov.in](https://sarathi.parivahan.gov.in)
ٹرانسپورٹ سروس پورٹل — [https://www.parivahan.gov.in](https://www.parivahan.gov.in)
#ای۔چالان پورٹل — [https://echallan.parivahan.gov.in](https://echallan.parivahan.gov.in)
ساتھ ہی یہ بھی تنبیہ کی گئی ہے کہ .com، .online، .site، .in یا دیگر کسی بھی غیر سرکاری ڈومین والی ویب سائٹس پر اپنی معلومات ہرگز درج نہ کریں۔
کسی بھی مشکوک پیغام یا لنک موصول ہونے پر فوراً نیشنل سائبر کرائم پورٹل [https://www.cybercrime.gov.in،](https://www.cybercrime.gov.in،)
سائبر فراڈ ہیلپ لائن 1930
یا قریبی ڈسٹرکٹ سائبر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروانے کی اپیل معاون علاقائی ٹرانسپورٹ افسر پرشانت کنکریج نے کی ہے




