مہاراشٹرا

جلگاؤں تاریخی دھرنا و ’جیل بھرو تحریک‘ کے لیے تیار!

انصاف، دستور اور وقف کے تحفظ کا عزم ؛
تحفظ اوقات کمیٹی کے زیر اہتمام عظیم اجتماع کی تیاری آخری مرحلے میں۔ محکمۂ پولیس سے
حاصل ہوئی پرمیشن۔

جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)
دستورِ ہند، انصاف اور وقف جائیدادوں کے تحفظ کے عہد کے ساتھ "کمیٹی” کے زیر اہتمام جلگاؤں میں ایک تاریخی دھرنا اور جیل بھرو تحریک کی تیاریاں آخری مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔ محکمۂ پولیس نے اس احتجاج کی قانونی پرمیشن دی ہے ۔یہ عظیم الشان عوامی احتجاج بروز پیر، 27 اکتوبر 2025ء، دوپہر 12 بجے، جی۔ایس۔ گراؤنڈ، کورٹ چوک، جلگاؤں میں منعقد کیا جائے گا۔ کمیٹی جلگاؤں کے صدر مفتی خالد و کو آرڈینیٹر فاروق شیخ کی قیادت میں ذمے دار اراکین نے احتجاجی مقام کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس دوران اسٹیج، پارکنگ، داخلہ دروازہ، گرفتاری کے راستے اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔معائنے کے بعد کمیٹی نے واضح کیا کہ یہ تحریک محض ایک احتجاج نہیں بلکہ وقف جائیدادوں کی حفاظت، آئینی حقوق کے تحفظ اور سماجی انصاف کی للکار ہے۔ اس موقع پر
ڈی۔وائی۔ایس۔پی نیتن گنپورے اور پولیس انسپکٹر پردیپ ٹھاکر سے بھی تحریک کے رہنماؤں نے ملاقات کی اور دھرنے و جیل بھرو تحریک کے تعلق سے مفصل گفتگو ہوئی۔ انتظامیہ کی جانب سے امن و نظم برقرار رکھنے کی اپیل کی گئی، جس پر کمیٹی نے یقین دلایا کہ تحریک مکمل طور پر پرامن، جمہوری اور دستوری حدود کے مطابق ہوگی۔ تحفظ اوقات وقف کمیٹی نے جلگاؤں اور اطراف کے شہریوں، نوجوانوں اور بزرگوں سے پُرعزم اپیل کی ہے کہ وہ اس تحریک میں شریک ہو کر وقف، انصاف اور دستور کے تحفظ کا پیغام دیں۔
ساتھ ہی یہ بھی اپیل کی گئی کہ شرکا احتجاج میں شریک ہونے کے لئے سمیتی کی طرف سے جاری کردہ فارم پر اپنی ذاتی تفصیلات تحریر کردیں تاکہ ہر لحاظ سے آسانی ہو۔ کےاختتام بعد صبر و اور بھائی چارے کے ساتھ اپنے گھروں کو واپس جائیں تاکہ شہر کی فضاء میں امن و ہم آہنگی قائم رہے۔یہ تحریک صرف وقف کی زمینوں کے تحفظ کے لیے نہیں، بلکہ انصاف، دستور اور ملت کے وقار کی حفاظت کے لیے ہے۔
* *وقف ہماری امانت ہے،*
*دستور ہماری ضمانت ہے۔*

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!