اسلامی

جماعت اسلامی ہند، ناندیڑ کے زیر اہتمام جلسہ تقسیم انعامات سیرت نبویؐ کا کامیاب انعقاد

جماعت اسلامی ہند، ناندیڑ کے زیر اہتمام جلسہ تقسیم انعامات سیرت نبویؐ کل بروز جمعہ بعد نماز جمعہ گولڈن فنکشن ہال میں نہایت شاندار پیمانے پر منعقد ہوا۔ اس بامقصد پروگرام میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے جناب رضوان الرحمان خان صاحب (ڈائریکٹر مرکز جماعت اسلامی ہند و سابق امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر) نے شرکت فرمائی۔

پروگرام کا آغاز تزکیر بالقرآن سے ہوا جسے محمد ضیاء الدین صاحب نے پیش کیا۔ افتتاحی کلمات جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کے امیر مقامی جناب بٹھان عابد خان صاحب نے ادا کیے۔ اس کے بعد محترمہ عشرت پروین صاحبہ (مقامی ناظمہ، شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند ناندیڑ) نے خطاب فرمایا، جن کا موضوع تھا: "سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے واقفیت ہماری اہم ترین ضرورت”۔

اس کے بعد جلسہ کا کلیدی خطاب مہمانِ خصوصی جناب رضوان الرحمان خان صاحب نے پیش کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ مبارکہ کسی خاص زمانے یا قوم کے لیے نہیں بلکہ پوری انسانیت اور قیامت تک آنے والے ہر انسان کے لیے عملی نمونہ ہے۔ انہوں نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ سیرتِ نبویؐ کا مطالعہ کریں اور اپنی زندگی کو اس کے مطابق ڈھالیں۔ ساتھ ہی والدین کو نصیحت کی کہ وہ اپنے بچوں کی بہترین تربیت کریں، اور بچوں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے والدین کی قدر کریں۔

بعد ازاں تقسیم انعامات کا سلسلہ منعقد ہوا، جس کی نظامت عبدالماجد مجاہد صاحب (سیکریٹری، جماعت اسلامی ہند ناندیڑ) نے بخوبی انجام دی۔ پروگرام کے آخر میں کوئز کے کوآرڈینیٹر جناب امیر حمزہ صاحب نے اظہارِ تشکر پیش کیا۔

واضح رہے کہ 24 اگست 2025 کو شہر ناندیڑ میں جماعت اسلامی ہند کے تحت سیرت کوئز مقابلہ منعقد ہوا تھا، جس میں 1300 سے زائد طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ اسی کے انعامات کی تقسیم کے لیے یہ جلسہ ترتیب دیا گیا تھا۔ اس کوئز میں پنجم تا ہفتم جماعت کے طلبہ کے لیے کتاب ہمارے حضورؐ اور ہشتم تا دہم کے لیے ہادی اعظمؐ منتخب کی گئی تھی۔ طلبہ و طالبات کے لیے علیحدہ علیحدہ انعامات رکھے گئے تھے۔
پنجم تا ہفتم کے لیے
پہلا انعام 3000 ہزار روپے نقد
دوسرا انعام 2000 ہزار روپے نقد
تیسرا انعام 1000 ہزار روپے نقد و ساتھ میں ٹرافی و سند دی گئی
اسی کے ساتھ 11 طلباء کو 500 روپے ترغیبی انعامات دیے گئے
ہشتم تا دہم کے لیے
پہلا انعام 5000 ہزار روپے نقد
دوسرا انعام 3000 ہزار روپے نقد
تیسرا انعام 1500 ہزار روپے نقد و ساتھ میں ٹرافی و سند دی گئی
ساتھ میں ٹرافی و سند دی گئی
نتائج اس طرح رہے
پنجم تا ہفتم (طلبہ) کے نمایاں کامیاب امیدوار:
1️⃣ محمد عفان ولد امیر حمزہ – الحمد اکیڈمی (100 میں سے 98 نمبر)
2️⃣ عمر عاطف ابن محمد عبدالناصر پٹیل _رہبر انگلش اسکول (100 میں سے 98 نمبر)
3️⃣ حشمت طلحہ احمد – الحمد اکیڈمی (100 میں سے 97 نمبر)
📌 پنجم تا ہفتم (طالبات) کے نمایاں کامیاب امیدوار:
1️⃣ ماہین بنت محمد عارف حسین – حضرت عمر فاروقؓ اسکول (100 میں سے 98 نمبر)
2️⃣ زنیرہ تحریم بنت شیخ عبدالرب – الحمد اکیڈمی(100 میں سے 97 نمبر)
3️⃣ سیدہ سدرہ تحریم بنت سید معیز الرحمن الحمد اکیڈمی (100 میں سے 97 نمبر)

📌 ہشتم تا دہم (طلبہ) کے نمایاں کامیاب امیدوار:
1️⃣ سید تابش ولد سید تاج الدین صاحب _ یوسفیہ ہائی سکول(100 میں سے 91 نمبر)
2️⃣ شیخ اسید حمزہ _ ریڈینٹ کوچنگ کلاسس (100 میں سے 84 نمبر)
3️⃣ محمد اسد اللہ ولد عبدالسمی صاحب _ مدینتہ العلوم ہائی سکول (100 میں سے 83 نمبر)

📌 ہشتم تا دہم (طالبات) کے نمایاں کامیاب امیدوار:
1️⃣ زارعہ تبشیر بنت محمد ریاض الحسن عامر _ثنا اینگلو اردو ہائی سکول (100 میں سے 100 نمبر)
2️⃣ عالیہ فردوس بنت شیخ علیم صاحب __ اصلاح العمل گرلز اسکول(100 میں سے 93 نمبر)
3️⃣ ذکری مریم بنت محمد مسعود عالماصلاح العمل گرلز اسکول(100 میں سے 91 نمبر)

پروگرام نہایت روح پرور اور کامیاب رہا، جس میں بڑی تعداد میں طلبہ، والدین اور عوام نے شرکت کی۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!