تعلقہ
جمعیت علماء ہند شاخ کنوٹ کی جانب سے ممبر سازی مہم،

کنوٹ:ـ(اکرم چوہان) جمیعت علماء ہند کے مہاراشٹر صدر حضرت مولانا ندیم صدیقی صاحب کی ہدایت پر کنوٹ شہر میں آج 18 جولائی کو جمعیت علماء ہند شاخ کنوٹ کی جانب سے ممبر سازی مہم کا آغاز کیا گیا،
اس مہم میں لوگوں نے کافی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،نمازِ جمعہ کے وقت مختلف مساجد کے سامنے ممبر سازی مہم کی گئی،کنوٹ شہر میں جمیعت کی ممبر سازی مہم مولانا حافظ شرف الدین صاحب،مفتی فیروز صاحب،مفتی تنویر صاحب اور شفیع بھائی کی قیادت میں کی گئی،اس ممبر سازی مہم میں کم و بیش 5 ہزار لوگوں نے حصہ لیا۔
اس طرح نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،اس موقع پر شفیع بھائی ،صحافی اکرم چوہان،عزیز بھائی ،ایڈوکیٹ معاذ بدگجر ،التمش چوہان ،شیخ خالق بھائی ،ریحان ،اظہر وغیرہ نوجوان موجود تھے ۔۔۔