ضلع

جمعیۃ العلماء ضلع ناندیڑ کی قربانی کے موضوع پر ہنگامی اجلاس منعقد۔۔

ناندیڑ یکم جون(راست )جمعیۃ العلماء ضلع ناندیڑ کی جانب سے مسجد صدیق اکبر رحیم نگر ناندیڑ ایک ہنگامی میٹنگ منعقد کی گئی، اس نشست کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، بعدہ نعت شریف کے چند اشعار پیش کئے گئے، موجودہ حالات میں قربانی سے متعلق رکھی گئی اس میٹنگ کی صدارت جمعیۃ العلماء ضلع ناندیڑ کے صدر حافظ عبد الحفیظ صاحب نے فرمائی، حافظ عبد الحفیظ صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ حکومت مہاراشٹر کے منظور شدہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے شریعت کا قربانی جیسا اہم فریضہ ادا کرنا ضروری ہ
جمعیۃ العلماء کے اجلاس میں مدارس کے ذمہ داران اور مساجد کے ائمہ کرام حفاظ و علماء کرام کے علاوہ دانشوروں کی بھی ایک جماعت موجود تھی،

جمعیۃ العلماء شہر صدر قاضی محمد رفیق صاحب نے کہا کہ موجودہ حالات میں بڑے جانور کی قربانی نہ دینا ہی ملت اسلامیہ کے فائدہ مند ہے، اس اجلاس میں تمام ہی ائمہ مساجد سے التماس کی گئی ہے کہ جو صاحب استطاعت احباب قربانی کررہے ہیں یا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں انکی ذہن سازی کی جائے کہ وہ ممنوعہ جانور کی قربانی نہ کریں، اور قربانی کی تصاویر اور ویڈیو گرافی سے بھی حتی الامکان گریز کریں، اس موقع پر جمعیۃ العلماء کے ذمہ داران حافظ محمد سعید صاحب، حافظ محمد جاوید صاحب، سینئر صحافی الطاف احمد ثانی، انجینیر جاوید صاحب،

حافظ محمد مقبول صاحب الحنفی ،مولانا محمد عتیق صاحب، مولانا محمد رئیس صاحب، مولانا محمد صادق صاحب، حافظ محمد کلیم صاحب، حافظ عبد الرزاق صاحب، حافظ عبد الجبار صاحب، مولانا محمد ابرار صاحب کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء کرام و ذمہ داران مدارس موجود تھیں، مشاورتی اجلاس کی نظامت کے فرائض مفتی محمد رضوان صاحب فلاحی نے انجام دیئے۔
حافظ محمد شفیق صاحب امام و خطیب مسجد منورہ کی رقت آمیز دعاء پر نشست کا اختتام ہوا۔۔۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!