حاجی سلیم عبدالرزاق ڈونگرے, آل انڈیا حج ویلفیئر سوسائٹی عثمان آباد ضلع صدر مقرر

عثمان آباد(محمد مسلم کبیر)۔حجاج کرام کی خدمات پر مامور تنظیم آل انڈیا حج ویلفیئر سوسائٹی کے قومی جنرل سکریٹری، سید ریاض نے پرانڈه کے خادم الحجاج حاجی سلیم رزاق ڈونگرے کو عثمان آباد ضلع کے صدر کی حیثیت سے نامزد کیا ہے۔حاجی سلیم ڈونگرے ایک فعال کارکن، علیشا حج، عمرہ ٹورس سروس کے بانی ہیں۔اس تقرر کا اعلان مہاراشٹر یونٹ کے ریاستی جنرل سکریٹری اویس احمد گوجاریا اور ناسک زون کے نائب صدر ذاکر عبدالستار منیار نے کیا ہے۔جنہیں تنظیم کی تشکیل کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔
نومنتخب ضلعی صدر حاجی سلیم عبدالرزاق ڈونگرے کو رضوان احمد گوجاریہ،ریحان عبدالرحمن شیلیا، امتیاز احمد قمر الدین شیخ، معین ایوب خان، ناصر صاحب خان، محمد شفیق رچھ بھرے،خلیل احمد شیخ، محمد فیصل خان لطیف خان،مولانا شعیب ندوی،فضل الرحمان، مولانا بلال،حافظ ثقلین سوداگر،حفیظ الدین کرپوڑے اور دیگر،سیاسی اور سماجی شخصیات نے مبارکباد پیش کی ہے




