حسن الکاسری کی جانب سے سیلاب متاثرین میں کھانے کی تقسیم

قِلعہ اور گاڑی پورہ، 28 ستمبر:
گزشتہ دنوں ہوئی موسلادھار بارش کے باعث متعدد علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہوگیا، جس کے نتیجے میں مکینوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور کئی خاندان بے گھر بھی ہوگئے۔ ایسے نازک موقع پر سابق کارپوریٹر حسن الکاسری نے خدمتِ خلق کی ایک بہترین مثال قائم کرتے ہوئے اپنے طور پر کھانے کا انتظام کر کے متاثرہ عوام میں تقسیم کیا۔
بارش سے متاثرہ لوگ فی الحال گاندھی راشٹریہ ودیالیہ میں پناہ لیے ہوئے ہیں، جہاں ضروری سہولتوں کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی ہے۔
اس دوران نرگر پالیکا کے کمشنر صاحب نے بھی متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور عوام کو یقین دہانی کرائی کہ نرگر پالیکا کی جانب سے ہر ممکن امداد فراہم کی جائے گی تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔
عوام نے حسن الکاسری کی اس خدمت کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ دیگر سماجی شخصیات بھی اسی طرح آگے بڑھ کر عوامی خدمت میں حصہ لیں گی۔




