شہر

حضرت فاطمہ گرلز اُردوہائی اسکول وجونیئرکالج کے جماعت دہم کے 100%شاندار نتیجہ

ناندیڑ:13؍مئی:ڈاکٹر ذاکر حسین انجمن تعلیم ناندیڑ کے زیرانتظام حضرت فاطمہ گرلز اُردوہائی اسکول وجونیئر کالج کا100%شاندار نتیجہ رہا۔ تمام طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کرکے ادارے اور اسکول کانام روشن کیا۔ جس میں 09طالبات نےDistinction میں اور 14طالبات نے فرسٹ کلاس ، اسی طرح 12؍ طالبات نے سیکنڈ کلاس سے کامیابی حاصل کی۔

اس اعلیٰ امتیازی کامیابی کے پیچھے اسکول کی صدر معلمہ صاحبہ کی مؤثر قیادت اور معلمات کی مسلسل رہنمائی وطالبات کی محنت کابڑادخل ہے۔ طالبات نے معیاری امتیازی کامیابی حاصل کرکے شاندار صد فی صد نتیجہ کی روایت کو اللہ کے فضل وکرم سے قائم رکھا۔
اس پُرمسرت موقع پر انجمن کے بانی وصدر محترم ایڈوکیٹ ایم۔زیڈ۔صدیقی صاحب اور سیکریٹری جناب ایڈوکیٹ شہزان صدیقی صاحب نے تمام کامیاب طالبات ومعلمات اور والدین کودلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ یہ نمایاں نتیجہ ہمارے مدرسہ کی معیاری تعلیم اور طالبات کے روشن مستقبل کیلئے ہماری پختہ وابستگی کا ثبوت ہے۔

اس شاندار نتیجہ کے بعد اسکول میں جوش وخروش کاماحول ہے ، ہرطرف طالبات کی کامیابی کی ستائش ہورہی ہے اور والدین بھی اسکول کی معیاری واخلاقی تعلیم کی خصوصی تعریف کررہےہیں۔
حضرت فاطمہ گرلز جونیئر کالج(منظورشدہ) میں گیارہویں میںسائنس، آرٹس وکامرس شعبوں میں طالبات کے داخلے جارہیں۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!