حیدرآباد کی کمسن طالبہ عائشہ مرزا کا پہلا روزہ، اہلِ خانہ میں مسرت کی لہر

ناندیڑ؍ حیدرآباد: 2؍مارچ (راست) ماہِ مبارک رمضان کی روح پرور ساعتوں میں کمسن طالبہ عائشہ مرزا بنت مرزا احمد علی بیگ نے اپنا پہلا روزہ رکھ کر اہلِ خانہ کو خوشی سے سرشار کر دیا۔ عائشہ مرزا جماعت سوم کی متعلمہ ہیں اور Insight International School، شیخ پیٹ، حیدرآباد میں زیرِ تعلیم ہیں۔عایشہ کے والد مرزا احمد علی بیگ سافٹ ویئر انجینئر ہیں اور فی الوقت حیدرآباد میں مقیم ہیں۔
بچی نے نہایت شوق اور عقیدت کے ساتھ روزہ مکمل کیا جس پر گھر میں دعاؤں اور مبارک باد کا سلسلہ جاری رہا۔ بزرگوں نے عائشہ کو نیک تمناؤں سے نوازتے ہوئے اس کے روشن مستقبل کے لیے خصوصی دعا کی۔عائشہ مرزا، جناب توفیق مرزا اور محترمہ سلمہ بیگم (موظف صدر معلمہ، نوبل پرائمری اسکول، ناندیڑ) کی رشتہ میں پوتی ہیں، جبکہ وہ وحید خان صاحب کی نواسی بھی ہیں۔
علاوہ ازیں مرزا عتیق بیگ، سینئر سافٹ ویئر انجینئر، ریڈنگ سٹی، لندن (یو کے) کی برادر زادی ہیں۔اس بابرکت موقع پر خاندان کے افراد نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی نسل دینی اقدار سے اسی طرح وابستہ رہے اور عبادات میں دلچسپی لیتے ہوئے اسلامی تعلیمات کو اپنی زندگی کا حصہ بنائے۔




