مہاراشٹرا

خطۂ مہولی بازارکےمردم خیزگاؤں مانپورنزدقصبہ چھتہی کےمایۂ نازعالم حضرت مولاناعبدالاحدصاحب چتوڑی کا انتقال

قاری عبدالوہاب ودیگراہلِ خانہ سمیت پوراعلاقہ سوگوار

موت برحق ہےاےسرمستِ خُمارِزندگی
توڑدیتی ہےاَجَل حِصن وحِصارِزندگی

دفعتاًرخصت ہوئےہیں حضرت عبدالاحد
یک بیک یوں تَھم گیاسب کاروبارِزندگی

یاالٰہی!بخش دےبندہ بڑاخوددارتھا
موت دی تونےہی اےپروردگارِزندگی

اہلِ خانہ کوعطاکردےخدا!صبروسکون
ہوترافضل وکرم فصلِ بہارِ زندگی

چندروزہ زندگی پریوں نہ اِتراؤحفیظ!
جھاڑدےگی مرگ سب گَردوغبارِزندگی

28اگست 2025بروزجمعرات صبح حافظ فیضان احمد (استاذ مدرسہ کاشف العلوم بھگوتی پور)کےواٹس ایپ پریہ خبرنظرسےگزری کہ حضرت مولاناعبدالاحدصاحب چتوڑی مانپورکاانتقال ہوگیا اناللہ واناالیہ راجعون،ان للہ مااخذولہ مااعطٰی وکل شئی عندہ باجل مسمیٰ
مزید تفصیلات معلوم کرنے کےلیےحضرت مولاناعبدالواحدصاحب قاسمی سےرابطہ کی کوشش کی مگر نہیں ہوسکاپھرحافظ فیضان احمد صاحب سےہی معلوم کرنے سےپتہ چلاکہ چندروزقبل مرحوم پرفالج کاعارضہ لاحق ہواتھا بہرکیف یہ سب تواجلِ مسمٰی تک پہونچنےکےبہانےہیں ان اجل اللہ اذاجاءلایؤخر کامحکم فیصلہ اسی طرح اسباب کےپردےسےظہورپذیرہوتاہےاس سانحۂ ارتحال سےاس قدردلی صدمہ ہوا کہ بیان نہیں کرسکتاحضرت مرحوم کےبھائی اوراپنےرفیقِ درس قاری عبدالوہاب صاحب (استاذشعبۂ حفظ مدرسہ مصباح العلوم روضہ)سے فون ہی تعزیتی گفتگو کی اسی دوران حضرت مولانا مفتی منصور احمدصاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ(مہتمم مدرسہ مصباح العلوم روضہ سےبھی گفتگو ہوئی،سب نےرندھی ہوئی آواز میں اظہارِ تاسف کیا
چونکہ حضرت مولانامرحوم دورنزدیک کی قرابت بھی ہےاوربچپن سےہم نےان کی علمی،ادبی،سیاسی اورسماجی تگ ودو کوبہت قریب سےدیکھابھی ہے

حضرت مولانامقبول احمدصاحب جونپوری علیہ الرحمہ(بانی مدرسہ مصباح العلوم روضہ) کے تلامذہ میں مولانامرحوم کانام ممتازاورمنفردمقام کاحامل ہے اسی لئےدونوں کوہمیشہ ایک دوسرےکاقدردان پایاگوکہ مولاناعبدالاحددرس وتدریس کی دنیاسےدورتھےمگر علاقہ بھرکےعلماءوادباء ان کی علمی گہرائی و گیرائی کےقائل تھےلوگ ان کی لیاقت وصلاحیت کےمداح ہی نہیں موقعہ بہ موقعہ استفادہ بھی کیاکرتے تھےافسوس کہ اب وہ مرجعِ خلائق شخصیت اس دنیا سے رخصت ہوگئی
مرحوم جہاں ایک طرف اردوادب کےمایۂ نازقلمکارتھےتووہیں دوسری طرف ایک یگانۂ روزگارولولہ انگیز صاحبِ گفتار بھی تھےباذوق شاعری بھی آپ کاشوق تھا آپ کی سیاسی سوجھ بوجھ سےبڑےبڑےسیاسی رہنما آپ کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے تھے
آپ درازقد،سانولی رنگت کے نہایت وجیہ اورخوددارجاذبِ قلب ونظر قامت کے مالک تھے انتہائی سادہ صوم وصلٰوۃ کی پابند زندگی گزار کراس دنیاسےرخصت ہوگئے

مرحوم حضرت مولاناشبیراحمدصاحب قاسمی سابق خطیب جامع مسجدمہولی جوہمارے خسرواستاذمحترم حضرت مولانازبیراحمدقاسمی مدظلہ العالی بھگوتی پور(نزیل ناون خرد) کےعمزادتھےمرحوم مولاناعبدالاحدصاحب ان کے حقیقی بہنوئی تھےاسی لحاظ سےناچیزکوہمیشہ اپناقریبی گردانتے اور خوب خوب حوصلہ افزائی کیاکرتے تھے
الغرض ان کاسانحۂ ارتحال جہاں بہتیروں کےلئےباعثِ ملال ہےوہیں خودمیرےلئےیہ جانکاہ خبر بہت ہی اندوہناک ہے،آئیےہم سب مل کر مرحوم کے حق میں مغفرت وبلندی درجات کی دعاکرتےہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کی زلات ولغزشات کودرگزرفرماکران کی کامل مغفرت فرمائے،ان کی قبرنورسےمنورفرمائےاوراعلی علیین میں جگہ عنایت فرمائے،آمین نیز اللہ تعالٰی تمام اولادواحفاد،اہل خانہ بالخصوص ان کی اہلیہ محترمہ، عبدالصمدماموں،قاری عبدالوہاب ومولاناعبدالتواب مولانامسیح الدین صاحب معروف ومشہورگلوکاربھائی اسعدمہتاب دیگراعزہ،اقرباءاورتمام پسماندگان کو صبروسکون نصیب فرمائے،

آسماں ان کی لحدپرشبنم افشانی کرے
سبزۂ نورستہ اس گھرکی نگہبانی کرے

ایں دعاازمن وازجملہ جہاں آمین باد

حررہ العبدحفیظ اللہ حفیظ قاسمی بستوی ناظم تعلیمات جامعہ سراج العلوم بھیونڈی وناظم تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!