صحت

خواتین اور بچوں کی صحت کی طرف ایک قدم سوست ناری ، سشکت پریوار’ مہم

خواتین کی صحت، بیداری اور غذائیت کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے، "سوست ناری، سشکت پریوار” مہم مرکزی حکومت کے ذریعہ 17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک چلائی جارہی ہے۔خواتین کی صحت، بیداری اور غذائیت کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے، مرکزی حکومت 17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک ‘سواستھ ناری – سسکت پریوار’ مہم کو نافذ کر رہی ہے۔ غذائیت سے متعلق آگاہی کے لیے ایک ماہ طویل تحریک یہ مہم مضبوط خاندانوں اور ایک صحت مند قوم کی تعمیر میں خواتین کی صحت کے اہم کردار کو اجاگر کرتی ہے۔اس مہم کے نفاذ کو عملی جامہ پہناتے ہوئے کے۔

آر۔ایم ۔مہیلا مہا ودیالیہ کی پرنسپل صاحبہ نے ادارہ کی تمام طالبات کو "گرو گوند سنگھ سرکاری دواخانہ”شواجی نگر لے جا کر اس مہم کے تحت طالبات کا مفت میڈیکل چیک اپ مفت کروایا۔ شیخ ہماء کوثر،فرزانہ بیگم(شعبہ اردو) نے تمام طالبات کوصحت مند زندگی بسر کرنے اور غذائیت سے بھر پور غذا کے استعمال کرنے کی تلقین کی۔ اور ساتھ ہی بلڈ پریشر، ذیابیطس، کینسر (چھاتی، سروکس اور منہ)، تپ دق، ایچ آئی وی، دانتوں کا چیک اپ، ٹی بی، سکیل سیل اور خون کی کمی ،وغیرہ کی جانچ کی گئی۔

صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے کے لیے مقامی اور روایتی خوراک بشمول چینی اور گھی کا کم استعمال وغیرہ ہدایات دی گیئں ۔اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر وجیہ دیشمکھ ،شیخ ہماء کوثر،فرزانہ بیگم(شعبہ اردو) ڈاکٹر ایس۔جے انگڑے(شعبہ سماجیات)،ڈاکٹر بسولے(لیبریرین) و دیگر خواتین تدریسی عملہ نے شرکت کی۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!