ایجوکشن

"خُدا کا ترجما ہو جا، زباں ہو جا، صدا ہو جا”

جی آئی او اردھاپور کی جانب سے منعقدہ پنج روزہ تعطیلاتی کورس اللہ کے فضل و کرم اور اس کی نصرت سے کامیابی کے ساتھ تکمیل کو پہنچا، یہ کورس بچیوں کی دینی، فکری، جسمانی و تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے اور نکھارنے کے لیے ایک عمدہ کاوش ثابت ہوںٔی۔۔۔۔
پنج روزہ پروگرام کے عنوانات مندرجہ ذیل رہیں:—-
 *پہلا دن: اللہ سے مضبوط تعلق!*
*دوسرا دن: رسول اللہ ﷺسے اظہارِ محبت!*
*تیسرا دن: ایمان کو مضبوط بنانے والے ذرائع_*
*چوتھا دن: دور جدید کی مسلمان لڑکی_*(کردار، پہچان، چیلنجز)
*پانچواں دن: خدمت دین کے علمبردار عظیم شخصیات کا بازار__*
اس پانچ دن کے مختصر عرصے
کے دوران مختلف دلچسپ اور نئی سرگرمیوں کے ذریعے وابستگان کی صلاحیتوں کو جگایا گیا_ نعت خوانی، تقریری مقابلہ، مباحثہ، ایمان ریلے ریس، کھو کھو اور سیرت پر مبنی سرگرمیوں میں بچیوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور اپنی خداداد صلاحیتوں کا اظہار کیا۔
اسی دوران *”جدید دور اور نوجوان نسل: چیلنجز اور مواقع” کے موضوع پر ڈاکٹر خان مبشرہ باجی (مرکزی سیکریٹری و ایڈیٹر ہادیہ میگزین) نے آن لائن رہنمائی فرمائی۔* اُن کا جامع، بصیرت افروز اور ہمدردانہ انداز بچیوں کے لیے نہایت فکر انگیز اور حوصلہ افزا رہا
کورس کے اختتام پر وابستگان کی حوصلہ افزائی اور پذیرائی بھی کی گئی_*محترم امیرِ مقامی جناب جاوید چودھری صاحب نے اپنے خطاب میں تمام کارکنان کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں اخلاص و استقامت کے ساتھ جدوجہد جاری رکھنے کی ترغیب دی۔*
سرگرمیوں میں بڑ چڑھ کر حصہ لینے والی وابستگان کو انعامات سے نوازا گیا اور تمام شرکاء کو سرٹیفکیٹ دیا گیا__
الحمد للہ ثم الحمد للہ! یہ تعطیلاتی کورس ہر لحاظ سے کامیاب رہا__
 ہم اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ وہ ہماری ان کوششوں کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبول عطا فرمائے، اور ان کے اثرات دیرپا اور مفید ہوں۔
آمین یا رب العالمین
todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!