دارالعلوم محمدیہ حمایت نگر ناندیڑمیں استقبالیہ اجلاس
بانی ومہتمم حضرت مولانا مظہر الحق کامل قاسمی صاحب کا شاندار استقبال

ناندیڑ:(نامہ نگار) ۲۴ نومبر ۲۰۲۵ دارالعلوم محمدیہ حمایت نگر میں ایک استقبالیہ پروگرام منعقد ہوا۔طویل بیماری و صحت کے بعد ادارہ کے بانی و مہتمم حضرت مولانا مظہر الحق صاحب کامل قاسمی کا قافلہ جب مدرسہ پہنچا تو طلباء ،اساتذہ اور معززین شہر نے مہتمم جامعہ زندہ باد ،دارالعلوم پائندہ باد کے نعرے لگا کر پرزور استقبال کیا۔اجلاس کے آغاز میں ادارہ کے استاذ ادب مفتی محمد اکرم خان قاسمی نے ابتدائی گفتگو میں کہا کہ آج ہم سب یہاں ایک خاص موقع پر جمع ہوئے ہیں، جو کہ مہتمم صاحب کی صحت یابی کے بعد ان کا استقبال ہے۔ یہ ہمارے لیے خوشی اور اعزاز کا دن ہے کہ ہم اپنے محترم مہتمم صاحب کو واپس دیکھ رہے ہیں۔مہتمم صاحب، آپ کی قیادت اور تعلیمی خدمات کو سلام۔ آپ کی بے لوث

محنت اور لگن نے ہماری درسگاہ کو ایک نئی بلندی پر پہنچایا ہے۔ ہم آپ کی صحت یابی کے لیے اللہ تعالیٰ کے حضور دعاگو ہیں اور آپ کی قیادت میں کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔آپ کو اپنی گرانقدر خدمات اور تعلیمی خدمات کے لیے سراہتے ہیں اور آپ کی طویل اور صحت مند زندگی کی دعائیں مانگتے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ سلامت اور کامران رکھے۔ (آمین)تلاوت کلام اللہ سے اجلاس کا آغاز ہوا بعد ازاں بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ ادارہ کے صدر المدرسین مولانا منیب الدین امجد قاسمی نے استقبالیہ کلمات کہے۔بعد ازاں مولانا
منیب الدین امجد ،جناب عبدالحلیم خان صاحب اور مجلس علماء حمایت نگر کے صدر مولانا الیاس صاحب اشاعتی نے حضرت مہتمم صاحب کی گل پوشی کی ان کے ساتھ نومنتخب کار گزار مہتمم عبدالصمد اسلم صاحب کی بھی گل پوشی کرکے مبارک باد پیش کی گئی ۔اس وقت بھی ناظم اجلاس محمد اکرم خان نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے ایک نئے آغاز کا دن ہے، جب نومنتخب کارگزار مہتمم عبدالصمد ابن مولانا مظہرالحق کامل قاسمی (اسلم صاحب) کی گل پوشی اور مبارک بادی کا موقع ہے۔ ہم سب اس عظیم موقع پر جمع ہوئے ہیں تاکہ اپنے نئے لیڈر کا استقبال کریں اور ان کی

کامیاب قیادت کے لیے دعا کریں۔کار گزار مہتمم صاحب، آپ کی تقرری پر ہم سب کو انتہائی خوشی ہو رہی ہے۔ آپ کی تعلیمی خدمات اور قائدانہ صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے یقین ہے کہ آپ ہمارے ادارے کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔ ہم آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور آپ کی قیادت میں اپنی تعلیمی خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے تیار ہیں۔آپ کو گل پوشی اور مبارک بادی کے موقع پر، ہم اپنی دعائیں پیش کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، عافیت، اور کامیابی سے نوازے۔ (آمین)۔اخیر میں حضرت مولانا امیر اللہ خان صاحب نے جامع گفتگو کی،
مولانا مظہر الحق صاحب کامل قاسمی کی بعض خصوصیات بذلہ سنجی کے ساتھ پیش کی گئی اور کار گزار مہتمم عبدالصمد اسلم صاحب کو بھی انہوں نے بہت قابل اور نیک نوجوان قرار دیا اور ان کے اس انتخاب کو اللہ کی طرف سے ہونے والا پر وقت فیصلہ قرار دیا۔ان کے بعد بچشم نم حضرت مہتمم صاحب نے فرمایا۔۔۔۔احباب اور طلباء کرام،میں آپ سب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے میری واپسی پر استقبال کے لیے وقت نکالا۔ آپ کی محبت اور خلوص سے بھری شرکت نے مجھے بہت زیادہ سرشار کیا ہے۔میں آپ سب کی محنت اور لگن کو سلام پیش کرتا ہوں، اور دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو تعلیمی میدان میں ترقی اور کامیابی عطا فرمائے ادارہ کو تا قیامت جاری و ساری رکھے۔ انہی کی دعا پر اجلاس کا اختتام ہوا۔




