تعلقہ

دسویں اور بارہویں جماعت کے طلباء کے لیئے جلسہ تہنیت اور کیریئر گائیڈنس پروگرام

ردھاپور( شیخ زبیر ) ایس آئی او اردھاپور یونٹ کی جانب سے اردھاپور شہر کی سطح پر دسویں اور بارہویں جماعت کے طلباء کے لیئے جلسہ تہنیت اور کیریئر گائیڈنس پروگرام کا 29 مئی بروز جمعرات صبح 10  تا 2 بجے سیّد فنکشن ہال اردھاپور میں انعقاد عمل میں آئیگا
 یہ پروگرام طلباء اور طالبات دونوں کے لیئے رہیگا،لہٰذا دسویں اور بارہویں جماعت میں کامیاب ہونے والے تمام طلباء و طالبات سے گزارش ہے کہ اس پروگرام سے ضرور فائدہ اٹھائیں ۔
اس پروگرام میں کیریئر گائیڈنس اور بہتر فیلڈ کے انتخاب  کے لیئے ایس آئی او ساؤتھ مہاراشٹرا کے صدرِ حلقہ سیماب خان صاحب (ممبئی)،جناب مستجاب خاطر (اسسٹنٹ پروفیسر،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد) رہنمائی کریں گے۔
انعامات امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والے طلباء اور طالبات  میں ٹاپرز اور اور ترغیبی انعامات کے طور پر دیئے جائیں گے۔
نوٹ: شہرِ اردھاپور کے تمام طلباء اور طالبات سے گزارش ہے کہ اپنے مارک میمو (result) دیئے گئے نمبر پر WhatsApp کے ذریعے شیئر کریں،تاکہ امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات کی فہرست درج کرنے میں آسانی اور تصدیق ہو سکے
-مارک میمو (Result) شیئر کرنے کے لیئے whatsapp نمبر
7058029194
todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!