ایجوکشن

دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم وقت کی اہم ضرورت

مدرسہ محمدیہ عربیہ کے منعقدہ اجلاس میں مفتی حذیفہ ومفتی فیاض صاحب بھیونڈی کا خطاب

بتاریخ 21 جنوری 2026 مطابق 1 شعبان 1447ھ بروز بدھ بعد نماز عصر ناندیڑ شہر کی مشہور و معروف دینی و عصری اقامتی درسگاہ مدرسہ محمدیہ عربیہ آلو پیاز مارکیٹ کے پیچھے ندیم کالونی گاڑے گاؤں روڈ ناندیڑ میں بھیونڈی (ممبئی) شہر کے مشہور و معروف علماءکرام حضرت مولانا مفتی سیدحذیفہ صاحب قاسمی استاذ تفسیر جامعہ سراج العلوم بھیونڈی اور مفتی فیاض صاحب قاسمی استاذ فقہ وتفسیر جامعہ سراج العلوم بھیونڈی دامت برکاتہم العالیہ کی ناندیڑ تشریف آوری پر بعد نماز عصر ناندیڑ شہر و ضلع کے تمام علماء کرام حفاظ آئمہ مساجد کا اہم اجلاس منعقد

کیا گیا اس اجلاس کا آغاز ادارے کے طالب علم کی تلاوت قرآن سے ہوا طلباء نے نعتیہ کلام پیش کیا اور انگریزی مراٹھی اردو زبانوں میں بہت ہی اچھے انداز میں تقاریر کی اور سامعین نے انعامات سے نوازا اس اجلاس کی صدارت مفتی سیدحذیفہ صاحب قاسمی استاذ تفسیر جامعہ سراج العلوم بھیونڈی نے فرمائی اور نظامت مولانا خالد فلاحی نے فرمائی جبکہ مہمان خصوصی مفتی محمد فیاض صاحب قاسمی استاذ فقہ وتفسیر جامعہ سراج

العلوم بھیونڈی نے اپنے خطاب میں ادارے کی اور ذمداران کی ستائش کی بعد ازیں مسجد ندیم کا بے سیمنٹ کے قریب تعمیری کام ہوا ہے مزید تیز رفتاری سے مسجد کے تعمیری کام ہو نےکے لئے مہمان علماء کرام اور مقامی علماء کرام نے خصوصی طور پر دعا فرمائی ۔۔اس موقع پر مولانا اسماعیل قاسمی مولانا اظہر صاحب مفتی عدنان صاحب مولانا مزمل اشاعتی مولانا عبدالرحیم صاحب مفتی اظہار الحق قاسمی مولانا ابرار صاحب

مظاہری مولانا خالد فلاحی صاحب حافظ امجد عرف ببلو حافظ عبدالغفار حافظ شہاب الدین حافظ عبد الکریم مولانا جمال صاحب حافظ عبد الجبار حافظ عبدالکلیم حافظ محمد خالد قاضی شمس الدین نے اور علاقہ کی معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ادارے کے خادمین حافظ وقاضی محمد رفیق اشاعتی حافظ محمد ایوب حافظ اسرائیل حافظ عبدالستار کی محنتوں سے اجلاس کامیاب ہوا آخرمیں تمام کا شکریہ ادا کیا گیا ۔۔۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!