ایجوکشن

دینی و عصری اقامتی درسگاہ مدرسہ محمدیہ عربیہ و لبنی اردو پرئمری اسکول ندیم کالونی گاڑے گاؤں روڈ ناندیڑ میں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی گئ۔۔

ناندیڑ 15 اگست 2025 کو ناندیڑ سے متصل آلو پیاز مارکیٹ کے پیچھے ندیم کالونی گاڑے گاؤں روڈ ناندیڑ میں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کرنے کے بعد ادارے کے طلباء نے ملک کی آزادی میں علماء کرام کی قربانیوں کا ذکر کیا اور ہماری آنیوالی نسل کو ملک کی آزادی میں حقیقی کردار ہمارے علماء دانشوران مسلم سیاسی شخصیات کا رہا یہ بتانا بہت ہی ضروری ہے اور طلباء نے اپنے خیالات کے اظہار میں کہا کہ اس ملک میں ہمارا حق اتنا ہی ہے جتنا برادران وطن کا ہے طلباء نے اردو مراٹھی انگریزی میں اپنے خیالات کا اظہار کیا
واضح رہیکہ اس ادارے میں طلباء کو دونوں تعلیم یعنی شعبہ دینیات شعبہ ناظرہ شعبہ حفظ کے علاوہ حکومت مہاراشٹرا کے نصاب کے مطابق پرائمری اسکول کی تعلیم بھی مفت دی جاتی ہے تاکہ ہمارے نونہالوں کو دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے
اس موقع پر ادارے کے بانی و مہتمم حافظ وقاضی محمد رفیق اشاعتی حافظ محمد ایوب حافظ نوشاد حافظ سمیر و دیگر معززین شریک تھے
اس طرح کی اطلاع ادارے کے مدرس حافظ محمد ایوب نے پریس کو دی ہے

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!