شہر

دیگلور ناکہ کے رہمانی کالونی گاڑ ے گاؤں روڈ علاقے میں ڈرینیج لائن کے لیے کھودے گئے سڑکوں سے عوام پریشان

– برسات میں مشکلات میں اضافہ، اور سارا بوگس ہو رہا ہے ، میونسپل کارپوریشن سے فوری کارروائی کا مطالبہ

ناندیڑ – دیگلور ناکہ کے اطراف کے رہمانی کالونی گاڑ ے گاؤں روڈ علاقوں میں ڈرینیج لائن بچھانے کے نام پر حال ہی میں تعمیر شدہ سیمنٹ (CC) سڑکوں کو برسات سے قبل ہی کھود دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے مقامی عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ گھروں سے پیدل یا موٹر سائیکل پر نکلنا ناممکن ہو گیا ہے۔ سڑکوں پر کیچڑ اور پانی جمع ہو رہا ہے، جس سے بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو خاصی دشواری ہو رہی ہے۔ برسات کا موسم شروع ہوتے ہی یہ صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

عوام نے الزام لگایا ہے کہ ٹھیکیداروں نے من مانی کرتے ہوئے بغیر کسی متبادل انتظام کے سڑکیں کھود دیں اور کام ادھورا چھوڑ دیا۔ اس کے باعث لوگوں کو تکلیف اٹھانی پڑ رہی ہے اور روزمرہ کی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ اور سارا بوگس ہو رہا ہے ،

لوگوں نے میونسپل کارپوریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس مسئلے پر توجہ دی جائے اور کام جلد مکمل کیا جائے۔ بصورت دیگر برسات کے دوران عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عوام نے متنبہ کیا ہے کہ اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو وہ احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!