ایجوکشن

راجہ باغبان نے ہمیشہ اپنے ڈراموںمیں  سماجی مسائل کو  پیش کیا  :  ڈاکٹر دلا ل

سولاپور (اِقبال باغبان)  :  راجہ باغبان  نے ہمیشہ اپنے ڈراموں میں سماجی مسائل کو پیش کیا۔ ان خیالات کا اظہار سولاپور شہر  باغبان جمعیت کے صدر ڈاکٹر ایم۔ اے۔ دلال نے اپنی صدارتی تقریر میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ راجہ باغبان  نے ایک بہترین اداکار، ڈرامہ نگار، ہدایت کار اور مصنف کے طور پر اُردو، ہندی اور مراٹھی میں اپنے ڈرامے پیش کرکے سماج  میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی، یہی وجہ ہے کہ انہیں مختلف شعبوں میں ریاستی اور ضلعی سطح پر مختلف اعزازات سے نوازا گیا۔
حال ہی میں راجہ باغبان کو اُردو، مراٹھی اور ہندی تھیٹر کے فروغ کے لیے بہترین خدمات کے یعوض میں "ووگ تھیٹر ممبئی” کی جانب سے "لائف ٹائم اچیومنٹ دریافت ایوارڈ  2025” سے نوازا گیا۔  اسی اعزازملنے کی خوشی میں سولاپور اردو گھرثقافتی کمیٹی کی جانب سے انہیں خصوصی طور پر مبارکباد پیش کرنے کے لئے یہ تہنیتی جلسہ منعقد کیاگیا تھا۔
جلسے کی صدرات سولاپورشہر باغبان جمیعت کے صدراور سوشل کالج کے سابق پرنسپل  ڈاکٹر ایم۔ اے۔ دلال نے کی، سینئر ڈرامہ نگار بی۔ ایچ۔ کرجگی،  اکھل بھارتیہ مراٹھی ناٹیہ پریشد شاخ سولاپور کے صدر وجے دادا سالونکے،  سینئر ڈرامہ نگار شریش دکھنے نے اس تہنیتی نشست میں
شرکت کی۔
ابتداء میں اردو گھر کے رکن پروفیسر ڈاکٹرمحمد شفیع چوبدار نے اس پروقار تقریب کے انعقاد کا مقصد بیان کیا۔ اُردو گھر کی رکن ڈاکٹر سمیہ باغبان نے راجہ باغبان کے کار ہائے نمایاں پر سیر حاصل مدلل معلومات دی بعدمہمانان کی گلپوشی کی گئی۔
وجے دادا سالونکے نے اپنے خیالات اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راجہ باغبان نے تین زبانوں میں ڈرامے پیش کیے ۔ انہوں نے سولاپور میں منعقدہ مختلف تھیٹر اور فیسٹیول میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ان دی گئی ذمہ داریوں بہ حسن و خوبی نبھایا۔آپ سولاپورکے مراٹھی تھیٹرکے فعال رکن ہیں اور وہ میرے اچھے ساتھی اور قریبی دوست بھی ہیں۔
دوسرے مہمان خصوصی سولاپورنے سینیر ڈراما نگار محترم بی۔ ایچ ۔ کرجگی نے راجہ باغبان اور ان کے ڈراما سے جڑی ہوئی دیرینہ رفاقت پر روشنی ڈالی اور ماضی کے جھروکے سے چندواقعات پیش کیے۔
پانگل ہائی اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان،سولاپورکے اُردو اور مراٹھی کےسینئرصحافی و ادیب محترم ایوب نالا مندو صاحب،  سولاپورنے معروف ڈراما اداکاراور ناظم کُتب محترم جعفر بانگی نے اپنے تاثرات میں راجہ باغبان کے کاموں کا ذکر کیا۔
اس موقع پر اردو گھرا کے اراکین محمد ایاز شیخ، عبدالمجید شیخ، سرفراز بلول خان، اُردو گھر کے ناظم کُتب ساحر نداف، محمد اقبال باغبان، اسٹریٹ پلےکے فنکار آشوتوش ناٹاکر، شریف انڈیوالے، محبوب کمٹھے وغیرہ موجود تھے۔ پروگرام کی نظامت رُکن اُردو گھرمحمود نواز نے کی اور شکریہ رکن اُردو گھر سرفراز بلول خان نے ادا کیا۔
(Iqbal Bagban)

Mob. No. 9552529277
todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!