ایجوکشن

راشٹر ماتا اردو مراٹھی مادھیمک ودھیالے میں مضمون نویسی کا کامیاب مقابلہ

ناندیڑ (۹؍اکتوبر ۲۰۲۵)- راشٹر ماتا اردو مراٹھی مادھیمک ودھیالے، واجیگاؤں، ناندیڑ میں آج TATA Building India کے زیر اہتمام “ آتم نربھر بھارت بننے کے لیے میں یہ پانچ کام کرونگی” کے عنوان پر مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔مقابلے میں جونیئر حلقے کی طالبات نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ پہلا انعام مہین سید فیروز (ششم) نے حاصل کیا، دوسرا انعام زیبا فاطمہ ثناءاللہ (ہفتم) کو ملا، جبکہ تیسرا انعام آفرین وحید خان پٹھان (ششم) کے نام رہا۔یہ پروگرام TATA کمپنی کے نمائندے جناب اجے لنگور کی سرپرستی میں منعقد ہوا۔ پروگرام کو کامیاب

بنانے میں صدرِ مدارس جناب گاڈیکر سر، اسکول انچارج کر یم النساء بیگم، افتخار علی، محمد افسر سر اور تمام اساتذہ نے قابلِ تعریف محنت کی۔اس موقع پر اسکول انتظامیہ کے مہتمم جناب اودھوت راؤ شِرساگر صاحب نے تمام کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور روشن مستقبل کی نیک تمنائیں دیں۔اس موقع پر کامیاب طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا اور یادگار تصاویر لی گئیں

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!