راہول گاندھی کی گرفتاری کے خلاف کانگریس کا احتجاج

ناندیڑ۔ ۱۱؍ اگست ( نامہ نگار ):لوک سبھا کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے پچھلے دنوں پریس کانفرنس لے کر ووٹ چوری کے ذریعہ بی جے پی پر حکومت قائم کرنے کا الزام لگایا تھا اور ووٹر لسٹ کی غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر ووٹر لسٹ میں گھوٹالے کا معاملہ اجاگرکر کے الیکشن کمیشن کے خلاف الزامات عائد کئے تھے۔ اسی سلسلہ میں آج کانگریس کے قومی صدر ملک ارجن کھرگے ، اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی قیادت میں انڈیا اتحاد کی جانب سے دہلی میں بھی ایک احتجاج رکھا گیا تھا اور یہ لوگ الیکشن کمیشن آفس دہلی پہنچ کر جواب طلب کرنے والے تھے مگر پولس نے راستے میں ہی راہول گاندھی سمیت دیگر قائدین کو گرفتار کر لیا تھا۔
گرفتاری کی اطلاع کے بعد ناندیڑ کے رکن پارلیمنٹ رویندر چوہان نے دہلی سے پارٹی کے عہدیداران اور ورکرس کو ہدایت دی کہ وہ فوری گرفتاری کے خلاف احتجاج کریں۔ دوپہر چار بجے ناندیڑ شہر کے آئی ٹی آئی کارنر پر کانگریس کےضلع صدر راجیش پائوڑے اور شہر صدر عبدالستار کی قیادت میں ایک احتجاجی دھرنا الیکشن کمیشن اور بی جے پی حکومت کے خلاف کیا گیا۔
اس احتجاجی مظاہرے میں پارٹی کے سینئر لیڈر مسعود احمد خان، سریش گائیکواڑ، آنند چوہان،جئے شری پائوڑے، شمیم عبداللہ، عبدالغفار، پرفل ساونت، سریش ہٹکر، عبدالعزیز قریشی، گنگا دھر سونکامبڑے، بالاجی چوہان، منتجب الدین، ستیہ پال ساونت، مہیش دیشمکھ، نرنجن پائوڑے، باپو پاٹل، رحیم احمد خان، امبا داس راتوڑے، اتول پیدے واڑ، دیپک حضوریا، مادھو پائوڑے، عارف خان پٹھان ، شیخ اظہر ، فیروز بھائی، علیم خان، کاٹ کامبڑے، شیخ مختار، گوتم شیر ساٹھ، رمیش چتے، شیخ نعیم،رفیق پٹھان، بابو انعامدار، رضوان پٹیل ، سنجے شرما سمیت کانگریس پارٹی کے عہدیداران اور ورکرس بڑی تعداد میں موجود تھے۔




