مہاراشٹرا

ربیع الاول کے مبارک موقع پر وحدت اسلامی جلگاؤں کی خدمت خلق” اولڈ ایج ہوم” میں پھل اور غرباء و مساکین ضرورت مندوں تک راشن کٹ بانٹا گیا

جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی)شہر کے ماتوشری آنند آشرم ساوکھیڑا میں بزرگ مرد و خواتین کو ربیع الاول کی مناسبت سے پھل تقسیم کئے گئے اس موقع پر صدرالدین شیخ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ بیان کی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے آنے کا مقصد بتایا ماں باپ کا خدمت و عظمت بیان کرتے ہوئےفرمایا جِس کے والدین راضی ہو اسی سے خدا راضی ہوتا ہے مسجدِ ارقم سے متصل بستی میں حاجی احمد نگر اور

معصوم واڈی میں۳۰ غریب مسکین ضرورت مند خاندانوں کو ربیع الاول کے مبارک موقع پر تنظیم کی جانب سے راشن کٹ تقسیم کی گئی جو ہر تین ماہ میں ایک مرتبہ تنظیم شہر کے اہل خیر حضرات سے زکوٰۃ ،صدقات عطیات لیکر ضرورت مندوں تک پہنچاتی ہیں تنظیم نے اپیل کی ہے کی جلگاؤں شہر کی تمام مساجد کے ٹرسٹیان آپنے اپنے محلّے کے غریب اور مسکین افراد کا سروے کرکے انہیں اپنی زکوٰۃ ،اور صدقات ،عطیات سے امداد کرے ۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!