شہر

سابق ڈپٹی میئر شمیم عبداللہ کی ایم آئی ایم میں شمولیت

 

 

کانگریس کے سابق ڈپٹی میئر شمیم عبداللہ نے آج مجلس اتحاد المسلمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر راہیم نگر عیدگاہ کمان سے ہزاروں کارکنوں کے ساتھ ایک زبردست ریلی کی شکل میں مجلس کے دفتر تک پہنچے، جہاں کارکنوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔

مجلس کے دفتر میں منعقدہ شمولیتی پروگرام میں مجلس کے سابق صدر سید معین، سابق مراٹھواڑہ صدر فیروز خان لالہ اور ضلع صدر امجد بیگ کی موجودگی میں شمیم عبداللہ نے باضابطہ طور پر مجلس میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر مجلس کے قائدین نے شمیم عبداللہ کا پرتپاک استقبال کیا اور پارٹی میں ان کا خیرمقدم کیا۔

ریلی اور شمولیتی پروگرام کے دوران کارکنوں نے مجلس کے حق میں نعرے بازی کی، جس سے پورے علاقے میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی دیکھنے کو ملی۔ شمیم عبداللہ کی مجلس میں شمولیت کو آئندہ بلدیاتی سیاست کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!