عالمی

سعودیہ عربیہ میں رمضان کا چاند نظر آگیا، 18 فروری کو پہلا روزہ

بھارت میں 19 فروری کو پہلا روزہ متوقع

ریاض / نئی دہلی: سعودی عرب میں رمضان المبارک 1447ھ کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سرکاری اعلان کے مطابق بدھ 18 فروری 2026 کو یکم رمضان المبارک ہوگا اور پہلا روزہ رکھا جائے گا۔

سعودی عرب میں رویتِ ہلال کمیٹی کو مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، جس کے بعد رمضان المبارک کے آغاز کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ اعلان کے ساتھ ہی ملک بھر کی مساجد میں نمازِ تراویح کا اہتمام کیا گیا اور عوام نے عبادات کی تیاری شروع کر دی۔

دوسری جانب بھارت میں چاند نظر نہ آنے کی صورت میں جمعرات 19 فروری 2026 کو پہلا روزہ رکھا جائے گا، اِن شاء اللہ۔ ملک کے مختلف حصوں میں رویتِ ہلال کمیٹیاں آج شام چاند دیکھنے کا اہتمام کریں گی، جس کے بعد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

رمضان المبارک اسلامی سال کا نہایت بابرکت مہینہ ہے جس میں مسلمان روزہ، نماز، تلاوتِ قرآن اور صدقہ و خیرات کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں۔ دونوں ممالک میں مسلمانوں نے اس مقدس مہینے کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور امن و سلامتی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!