اسلامی

سعودی عرب میں نئے عمرہ سیزن کا آغاز، بیرونِ ملک زائرین نسک ایپ کے ذریعے ویزے اور اجازت نامے حاصل کر سکیں گے

ریاض: سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے ہجری سال 1447 کے عمرہ سیزن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ 10 جون سے بیرونِ ملک سے آنے والے زائرین کے لیے عمرہ ویزوں کا اجرا شروع ہو چکا ہے، جو ’نسک‘ ایپ کے ذریعے ویزا اور دیگر اجازت نامے حاصل کر سکتے ہیں۔
وزارت کے مطابق یہ اقدام وژن 2030 کے تحت زائرینِ حرم کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ نسک ایپ سعودی عرب کا سرکاری ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے زائرین نہ صرف ویزا حاصل کر سکتے ہیں بلکہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی زیارت، رہائش، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات کی بکنگ بھی آسانی سے ممکن ہے۔
وزارتِ حج نے بتایا کہ نئے عمرہ سیزن کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جن میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، اداروں کے درمیان مؤثر ربط، اور مختلف زبانوں میں رہنمائی فراہم کرنا شامل ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ رش کو کنٹرول کرنے، ٹرانسپورٹ کو منظم رکھنے، اور زائرین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ نسک ایپ کے ذریعے زائرین اپنے سفر کی مکمل منصوبہ بندی کر سکتے ہیں اور ویزا کی حالت و دیگر تفصیلات بھی معلوم کر سکتے ہیں۔
وزارت نے زائرین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صرف نسک ایپ جیسے سرکاری ذرائع سے ہی ویزا اور اجازت نامہ حاصل کریں تاکہ کسی ممکنہ دھوکہ یا پریشانی سے محفوظ رہ سکیں۔
todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!