مراٹھوڑ ا

 سنجے راوت نے شرد پوار سے ملاقات کی

 

شیوسینا (یو بی ٹی) کے رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے راوت نے اتوار کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی-ایس پی کے سربراہ شرد پوار سے ملاقات کی۔شرد پوار نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں سنجے راوت کے ساتھ اپنی ملاقات کے بارے میں تفصیلات شیئر کیں اور کچھ تصاویر بھی
شیئر کیں۔
انہوں نے کہا، “راجیہ سبھا کے رکن اور شیو سینا کے لیڈر سنجے راوت نے مجھ سے میری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے مجھے اپنی کتاب ‘ہیون ان ہیل ‘ کی رسم اجراء کی تقریب میں باضابطہ طور پر مدعو کیا۔ جنگلی حیات کے موضوع پر روہن ٹاورے کی لکھی ہوئی کتاب پر ان سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اسی طرح ریاست اور ملک کے مختلف مسائل پر بھی بات چیت ہوئی۔” انہوں نے مزید کہا کہ “ملاقات کے بعد، میں نے ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔”
سنجے راؤت کی کتاب ‘نرکتال سوارگ ‘ جو 2022 میں ان کی گرفتاری اور قید کے دوران ان کے تجربات کے تذکرے پر مبنی ہے، 17 مئی کو رویندر ناٹیہ مندر، پربھادیوی میں جاری کی جائے گی۔ شیو سینا (یو ٹی بی) دھڑے کے سربراہ ادھو ٹھاکرے اور شرد پوار اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود ہوں گے۔ کتاب کا اجراء شاعر، نغمہ نگار اور اسکرین رائٹر جاوید اختر کریں گے۔
todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!