ایجوکشن

سوشل ہائی اسکول اور پرائمری ا سکول میں طلباء کو کتابیں تقسیم کرکے استقبال کیا گیا۔

سولاپور (اِقبال باغبان)  :  سولاپور سوشل اسوسی ایشن کی جانب سے مسلم پاچھا پیٹھ میں سوشل اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج آف سائنس اور سوشل پرائمری اسکول کے تمام طلباء کا نئے تعلیمی سال کا آغاز کے موقع پر تنظیم کے صدر ڈاکٹر اخلاق وڈوان اور تمام ڈائریکٹر کا خصوصی
استقبال کیا گیا اوربچوں کو کتابیں تقسیم کی گئی ۔
اس موقع پر پرائمری کے صدرِ مدرس ڈاکٹر آصف اقبال نے پروگرام کا تعارف پیش کیا اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انہیں نئے تعلیمی سال کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر تنظیم کے تمام ڈائریکٹرز کو اسکول کی جانب سے پھولوں کا ہار پہنا کر مبارکباد پیش کی گئی۔  اس موقع پر تنظیم کے سیکرٹری ریاض چندرکی،  نائب صدر زاہد علی خان اقبال،  خزانچی سعید  وڈوان،  جائونٹ سیکرٹری امتیاز  نذیر شیخ،  ڈائریکٹر حاجی داؤد منگلگیری،
 عبدالواحد الوڑی،  اشفاق ساتکھیڑ،  مولانا چندرکی،  آصف وڈوان،  عظیم حفیظ وڈوان،  پرنسپل صالحہ وڈوان موجود تھے۔
تنظیم کے صدر ڈاکٹر اخلاق وڈوان نے تمام اساتذہ کو اسکول کی ترقی پر مبارکباد دیتے ہوئے نئے تعلیمی سال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ایسی امید کا اظہار کیا کہ اگرادارے کی ایسی ہی طرح ترقی جاری رہی تو وہ ایک اور نیا تعلیمی ادارہ قائم کر کے اپنی قوم کے طلباء کو تعلیم کے دروازے کھولیں گے۔ ادارے کے نایب صدر زاہد علی خان اقبال نے ادارے کی تاریخ بیان کی اور بانی و سابق صدر مرحوم ڈاکٹر محمد علی وڈوان کے کام کی تعریف کی۔
اس موقع پر پرائمری اسکول کے صدرِ مدرس ڈاکٹر آصف اقبال،  سوشل ہائی اسکول کے پرنسپل رسول چودھری، نایب پرنسپل امتیاز شابدی،  سپروائزر یاسمین خیردی،  الطاف کمٹھے اور دیگر تمام اساتذہ موجود تھے۔ پروگرام کی نظامت معیز سراج احمد نے کی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے تمام اساتذہ نے بھرپور محنت کی۔
todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!