مہاراشٹرا

سولاپور یونیورسٹی کے لیگل آفیسر ایڈوکیٹ جاوید خیردی کو ریاستی سطح کا سیوا گورو ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا۔

سولاپور(اِقبال باغبان) : ہفت روزہ اخبارمترپریم سولاپور کی یوم تاسیس کے موقع پر، مترپریم اوربشیرالزماں سوشل ملٹی پرپز آرگنائزیشن سولاپورکے زیرِ اہتمام اخبارکے مدیر رضوان شیخ نے سولاپور کے سماجی ، تعلیمی ، قانونی ، طبی اور دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کی خدمات کا اعتراف کرنے کے لئے ایوارڈ پروگرام کا انعقاد کیاتھا۔

جس میں پنیہ شلوک اہلیا دیوی ہولکر سولاپور یونیورسٹی کے لیگل آفیسر ایڈوکیٹ جاوید احمد محمد حنیف خیردی کی شعبہ قانون میں 20 سال سے زائد قانونی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ریاستی سطح کا سیوا گورو ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا۔ اس موقع پر سولاپور بلدیہ کے سابق میئرعارف بھائی شیخ، سدھیر کھراٹمل ، امول باپو شندے اور دیگر معززین موجود تھے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!