تفریح

سید محا فظ کو اُردو ساہتیہ اکادمی کا کے آٹ ڈزائن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سولاپور (اِقبال باغبان) : سولا پور کے معروف دا نش آر ٹ کے نوجوان آرٹسٹ سید محافظ اقبال احمد کو اس سال کا بہترین ” لے آوٹ ڈزائن ” کا خصوصی ایوارڈ اردو ساہتیہ اکادمی کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر منعقد پروگرام میں مائناریٹی کمیشن کی چیئرمین پرتبھا اگلے کے دست مبارک سے دیا گیا۔

سید محافظ سولاپور کے معروف ڈرامہ نگار اور دانش آرٹ کے روح رواں جناب سید اقبال کے بڑے فر زند ہیں اور انھوں نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوے آ ر ٹ کی دنيا میں ایک اپنی شناخت قایم کی۔
موصوف نے اُردو کے فروغ میں اپنے فن کا استعمال کیا اور اردو لے آؤٹ ڈیزائنگ کارہائے نمایاں انجام دیے دیتے ہوے سولاپور میں سنگ میل کی بنیاد رکھی۔ آپ نے کئی کتابوں ، رسالوں کے نہایت خوبصورت و دلفریب سر ورق ، دعوت نامے اور پراسپیکٹس بنایے نیز اُردو خطاطی اور طغریٰ سازی بھی کی۔

ان کے فن کو سراہتے ہوئے بہت سی تنظیموں نے انہیں اعزازات سے نوازا ہے۔ اس اعزاز پر انہیں قاصد کے ایڈیٹر ایوب نلامندو، صدائے مہاراشٹر کے ایڈیٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار ، انڈین یوتھ ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر مظہر اکوڑی، ناظم کتب جعفر بانگی، شمع اُردو اسکول کے صدر مدرس ابوبکر نلامندو نے مبارکباد دی۔

 

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!