ایجوکشن

شاہین انٹرنیشنل اسکول ناندیڑ میں عظیم الشان تعلیمی نمائش “اسپیکٹرم” کا کامیاب انعقاد

شاہین انٹرنیشنل اسکول ناندیڑ میں ایک عظیم الشان تعلیمی نمائش بعنوان “اسپیکٹرم” کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا، جس میں تمام مضامین سے متعلق ماڈلز اور چارٹس کی شاندار نمائش کی گئی۔ جماعت ایل۔کے۔جی تا نہم کے طلبہ و طالبات نے نہایت اعتماد اور مہارت کے ساتھ اپنی تعلیمی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔

اس تعلیمی نمائش کا افتتاح شہر ناندیڑ کی معروف سماجی و دینی شخصیت مولانا محمد زبیر صاحب فلاحی اور ناندیڑ سمست میمن جماعت کے صدر محمد ساجد وندھانی صاحب* کے دستِ مبارک سے انجام پایا۔ اس موقع پر الصفہ گروپ ناندیڑ کے ڈائریکٹرز محمد شبیر احمد اور ڈاکٹر محمد سرفراز کی معزز موجودگی نے پروگرام کو وقار بخشا، جبکہ اکیڈمک ہیڈ شیخ پاشاہ میاں بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈائریکٹرز کے ہاتھوں مہمانانِ خصوصی کی گل پوشی کی گئی۔ یہ تعلیمی نمائش شاہین انٹرنیشنل اسکول کی پرنسپل محترمہ ناظمہ بیگم کی سرپرستی اور نگرانی میں کامیابی کے ساتھ منعقد کی گئی۔

نمائش کے کامیاب انعقاد میں اسکول کے تمام اساتذہ کی خدمات قابلِ ستائش رہیں، بالخصوص پروگرام کوآرڈینیٹر شیخ جنید اور خان صبا نے نہایت جانفشانی، نظم و ضبط اور محنت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیے۔ اس کے علاوہ گروپ مینیجر سعید احمد کی خدمات بھی نمائش کی کامیابی میں ناقابلِ فراموش رہیں۔

نمائش میں طلبہ کے پروجیکٹس کا غیر جانبدارانہ اور مؤثر جائزہ لینے کے لیے ایکسٹرنل ججز تارا مس، عبدالرحمن سر اور امرین مس نے اپنے فرائض بحسن و خوبی انجام دیے۔

آخر میں معزز مہمانوں نے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں، اساتذہ کی محنت اور اسکول کے تعلیمی معیار کو سراہتے ہوئے شاہین انٹرنیشنل اسکول ناندیڑ کے اس تعلیمی اقدام کو قابلِ تقلید قرار دیا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!