شاہین فاؤنڈیشن کلاسز ناندیڑ کی جانب سے SSC کے ٹاپرز کو دلی مبارکباد

ناندیڑ – شاہین فاؤنڈیشن کلاسز، ناندیڑ کی جانب سے SSC امتحانات 2025 میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے تمام ہونہار طلبہ و طالبات کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ ادارے کے ڈائریکٹر عبدالحئی سر نے کامیاب طلبہ، ان کے والدین و سرپرستوں اور اساتذہ کو اس نمایاں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ:
"یہ کامیابی ان طلبہ کی محنت، ان کے سرپرستوں کے اعتماد اور شاہین فاؤنڈیشن کی مسلسل رہنمائی کا نتیجہ ہے۔”
عبدالحئی سر نے مزید کہا کہ کامیاب طلبہ نے ادارے کا نام روشن کیا ہے، اور ان کی کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پوری ملت کے لیے باعثِ فخر ہے۔
شاہین فاؤنڈیشن ہمیشہ سے معیاری تعلیم، نظم و ضبط، اور طلبہ کی ہمہ جہت تربیت پر زور دیتا آیا ہے، اور مستقبل میں بھی وہ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے پوری سنجیدگی سے کوشاں رہے گا۔
ادارے کی اس کامیابی پر ناندیڑ کے تعلیمی و سماجی حلقوں کی جانب سے بھی شاہین فاؤنڈیشن کو بھرپور سراہا جا رہا ہے۔