ایجوکشن
شعبہ اردو شواجی کالج ہندولی کی جانب سے نوشتہ دیوار کا رسم اجرا

15 اگست یوم آزادی کی مناسبت سے شعبہ اردو شواجی کالج ہنگولی کے جانب سے شمع اردو کے نام سے نوشتہ دیوار کا رسم اجرا عالی جناب شیواجی راؤ پوار صاحب کے دست مبارک سے انجام پایا۔ اس نوشتہ دیوار میں بی اے سال اول سال دوم اور سال سوم کی طالبات نے اپنی اپنی تخلیقات کو پیش کیا ۔ تخلیقات کا مرکزی موضوع مصنوعی ذہانت ارٹیفیشیل انٹیلیجنس تھا جس میں طلباء نے اپنی تحقیقی و تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مصنوعی ذہانت کی تاریخ، اس کی قسمیں، اس کا مستقبل ، اس کے فوائد، اس کے نقصانات اور اس کی تاریخ پر سیر حاصل
جامع مضامین شائع کروائیں ۔ اس نوشتہ دیوار کو تزئین و آرائش و رہنمائی کا فریضہ ڈاکٹر نشاط انجم وہ ڈاکٹر ثریہ بیگم نے انجام دیا ۔
جبکہ سرپرست کی حیثیت سے پرنسپل ڈاکٹر شیر ساگر بی۔ ایس اور مدیر اعلی کی حیثیت سے پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال جاوید نے طلباء کی رہنمائی کی۔ طالبات نے بہت ہی دیدہ زیب و خوبصورت نوشتہ دیوار ترتیب دیا۔ جس میں مصنوعی ذہانت کی تصاویر انتہائی دلکش اور پور اثر ہیں۔ جن طالبات نے اس نوشہ دیوار کو ترتیب دیا ان میں طالب علم مدیر کی حیثیت سے فردوس صدف، نائب مدیر عائشہ پروین تزئین و آرائش کے ذمہ داری کے فرائض وسیمہ بیگم، افشاں پروین ، سعدیہ انجم اور ثانیہ کو ثر نے انجام دیا ۔
جن طالبات نے اپنے مضامین اس میں شائع کروائیں۔ ان میں ام حبیبہ، ثوبیہ بیگم شامل ہیں۔ اس موقع پر کالج ھذا کے بانی روح رواں عالی جناب اوار صاحب نے طلباء کی اس کاوش کو نہایت سراہا اور اس نئے عنوان پر اپنا نوشتہ دیوار پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ساگر بی ایس صدر شعبہ اردو پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال جاوید نیز شعبے کے جز وقتی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نشاط انجم اور ڈاکٹر سریہ بیگم اور نعیم النسا بیگم موجود تھیں۔




