تفریح

شولاپورگرامین پولیس خاندان کے لیے محمد ایاز کا ثقافتی پروگرام

شولاپور (نامہ نگار)۔  مہاراشٹر حکومت کی 100 روزہ عملی منصوبہ بندی خصوصی مہم – 2025 کو کامیابی سے نافذ کرتے ہوئے، شولاپور گرامین پولیس نے مہاراشٹر ریاست میں چوتھا مقام حاصل کیا۔  اس موقع پر پولیس ہیڈکوارٹر میں ایک تہنیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس تقریب میں شولاپور کے گلوکار محمد ایاز نے  ‘’یہ دھرتی ہے بلیدان‘  کے عنوان سے ایک ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ محمد ایاز اور ان کے ساتھی فنکاروں نے’ ‘کر چلے ہم فدا جان و تن ساتھیوں‘ ،  ’ہر کرم اپنا کریں گے اے وطن تیرے لیے‘،  ’دیوا تجھا داری آلو گن گایا‘ اور’ ‘کھیل مانڈلا دیوا‘
جیسے کئی متنوع گیت پیش کیے۔
اس پروگرام میں پہلگام کے بے گناہ شہیدوں کو خراج عقیدت بھی پیش کی گئی۔  اسی طرح، پولیس سپرنٹنڈنٹ اتول کلکرنی، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ پریتم یاولکر، اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ وجیا کرری نے پولیس خاندان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ریاست میں چوتھا مقام حاصل کیا ہے، لیکن مستقبل میں ہم پہلا مقام حاصل کریں گے۔ انہوں نے تمام افسران سے یہ اپیل کی اور سب کا شکریہ ادا کیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اتول کلکرنی نے’ ‘یہ دھرتی ہے بلیدان‘ پروگرام کے گلوکار محمد ایاز اور ان کے ساتھی فنکاروں کو مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر اسٹیج پر پولیس سپرنٹنڈنٹ اتول کلکرنی، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ پریتم یاولکر، ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ وجیا کرری کے ساتھ ڈی وائی ایس پی، تمام پی آئی اور پولیس خاندان اپنے اہل و عیال کے ساتھ موجود تھے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!