شولاپور کے نامور ہدایت کار منظور عالم کو دریافت ممبئ کی جانب سے لائف ٹائم اچیومینٹ ایواڑ کا اعلان

شولاپور ( اِقبال باغبان ) : شولاپور کے نامور ڈرامہ نگار و ہدایت کار ومصنف منظور عالم شیخ کو دریافت ممبئ کے جانب سے دئے جانے لائف ٹائم اچیومینٹ ایواڑکا اعلان کیا گیا۔ موصوف نے ۱۹۶۰ سے ڈرامے کی دنیا میں قدم رکھا 1976 میں شولاپور کے پہلا فل لینتھ ڈرامہ بہار آنے تک میں مین رول ادا کیا۔ جو شولاپور کا پہلا فل لینتھ ڈرامہ تھا۔ جس کے مصنف نسیم منان تھے اردو اکاڈمی کے اردو ڈرامے میں لگاتار شولاپور شوسل
اسکول کے لیے ڈرامےپیش کئے۔ جن میں ڈرامہ ’نہیں’ وہ ایک لحمہ ،کیکٹس ’ راہی اکیلا جیسے ڈرامے پیش کئے اور نہیں کیکٹس راہی اکیلا ڈرامے انعام حاصل کیااور ممبئ میں فائنل میں پیش کیا منظور عالم ساتھ ہی بچوں کے ڈرامے پیش کیے جن میں سونے کا پنجرا کون سے ابا ڈرامے پیش کیے اور اردو کےہفت روز اخبار آِئینہ ایام میں طنز ومزاح کے مضامیں لکھتے رہے ۔۱۹۹۲ میں اکاڈمی پہلا ڈرامہ فائنل مقابلے کے کنونیر تھے ۔
ساتھ منظور عالم تاریخ کے اچھے معلم کے طور پر جانے جاتے ہیں تدریسی پیشے میں ۳۸ سالہ خدمات کے بعد شوسل اسکول سے سبکدوش ہوئے۔
ہر سال ممبئ کا مشہور ادارہ دریافت کے جانب ڈرامے کے شعبے خدمات کے لیے لائف ٹائم اچیومینٹ ایواڑ دیا جاتا ہے اس سے پہلے راجہ باغبان کو یہ ایواڈمل چکا ہے ۔ ۲۰۲۶ کے عدنان سرکھوت کے ڈرامہ گروپ دریافت کی جانب سے یہ ایواڑمنظور عالم کے نام کا اعلان ہوا ہے یہ اطلاع دریافت کے عدنان سرکھوت نے دی اس خبر کو سنتے ہی شولاپور کے حلقے میں خوشی کی لہر دوڑگئ۔




