شیخ مصری کے فعال و متحرک معلم شیخ علیم الدین کو پیکر تدریس انعام تفویض

ممبئی ( محمد مسلم کبیر) شیخ مصری میونسپل اردو سیکنڈری اسکول وڈالاکے سر گرم و متحرک معلم اور اُردو لسانی کمیٹی، بال بھارتی کے رکن شیخ علیم الدین کو درس و تدریس کے میدان میں نمایاں، مسلسل اور گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ممبئی یونیورسٹی و اردو چینل کی جانب سے،، پیکر تدریس،، ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ باوقار اعزاز ممبئی یونیورسٹی کے فیروز شاہ آڈیٹوریم میں منعقد سہ روزہ ردو چینل اور روٹس آف کائنڈ نیس کے باہمی اشتراک سے ادبی و تعلیمی میلہ ۔۔جشن اردو“ کے موقع پر پیش کیا گیا۔ یہ جشن 31 جنوری سے 2 فروری تک منعقد ہوا، جس میں ملک و ریاست بھر سے اساتذہ، اہل قلم اور ادبی شخصیات نے شرکت کی۔ جشن اردو کے پہلے اور تیسرے دن 2فروری کو منعقدہ اعزازی تقریب میں مہاراشٹر کے اُن منتخب اساتذہ کو تہنیتی مومنٹو اور اعزازات پیش کیے۔
جنہوں نے تدریس، تحقیق اور زبان و ادب کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اسی تقریب میں شیخ علیم الدین کو ان کی علمی بصیرت، موثر تدریسی خدمات اور اردو زبان کی ترویج کے لیے مسلسل جد و جہد کے اعتراف میں یہ اعزاز عطا کیا گیا۔ اہل علم و ادب نے اس اعزاز کو نہ صرف شیخ علیم الدین کی ذاتی محنت کا ثمر قرار دیا بلکہ اسے اردو تدریس سے وابستہ اساتذہ کے لیے ایک حوصلہ افزا مشعل راہ بھی بتایا۔




