ایجوکشن

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ہاتھوں ڈاکٹر شیخ محمد وقیع الدین کو نیشنل ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ناندیڑ ضلع کے لئے قابل فخر کا لمحہ۔

ناندیڑ:5/ستمبر جہاں آج ملک بھر میں یوم اساتذہ منایا جا رہا ہے وہیں ناندیڑ ضلع کے لئے بھی ایک بہت ہی قابل فخر لمحہ تھا۔ ناندیڑ ضلع کے اردھاپور میں ضلع پریشد اسکول کے صدر مدرس ڈاکٹر شیخ محمد وقیع الدین کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے نیشنل ٹیچر ایوارڈ سے نوازا۔ مہاراشٹر کے تین اساتذہ کو یہ ایوارڈ ملا ہے۔ ان میں ناندیڑ ضلع کے اردھاپور ضلع پریشد اسکول کے صدر مدرس ڈاکٹر شیخ محمد وقیع الدین بھی شامل ہیں۔ مُلک کے دوسرے صدر جمہوریہ ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کے یوم پیدائش کو یوم اساتذہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ملک بھر کے اساتذہ کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں، انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ذمہ دار، ذہین اور ہنر مند شہری پیدا کرنے میں اساتذہ کا کردار اہم ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کے انمول تعاون کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم صرف نوکری نہیں بلکہ زندگی گزارنے کا ایک طریقہ ہے، انہوں نے کہا، اساتذہ میں قوم کی تعمیر اور زندگیوں کو بدلنے کی طاقت ہوتی ہے۔

صدر جمہوریہ نے آج جمعہ کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں نیشنل ٹیچرز ایوارڈز تقسیم کئے۔ اس موقع پر ریاست کے تین اساتذہ کو اعزاز سے نوازا گیا۔ ان میں ناندیڑ سے ڈاکٹر شیخ محمد وقیع الدین شیخ حمید الدین، لاتور سے ڈاکٹر سندیپن جگدالے اور ممبئی سے سونیا کپور شامل ہیں۔ قومی ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ آج جو ایوارڈ مُجھے حاصل ہوا ہے میں اُسے بیان نہیں کر سکتا۔ اس ایوارڈ کا پورا کریڈٹ اُنہوں نے ناندیڑ ضلع کی عوام، اسکول کے طلباء اور اُنکے والدین کو دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ تعلیمی نظام میں بہتری کی یہ ایک چھوٹی سی کوشش تھی۔ میری ایسی سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔ میری اس کوشش میں لوگوں کا بھرپور تعاون رہا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں ایسا ہی تعاون رہیگا۔ صدر مدرس ڈاکٹر شیخ محمد وقیع الدین یہ ایوارڈ حاصل ہونے پر ہر طرف سے اُنہیں مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!