شہر

صد ف انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ”تقسیم اسناد “ کی تقریب

ناندیڑ:18 ستمبر۔(راست) قدیم شہر دیگلور ناکہ، ڈی۔ کے۔ کامپلکس میں مقصود بودھنکر سیوا بھاوی سنستھا کے زیر اہتمام ”صدف انسٹی ٹیوٹ “پچھلے تین سالوں سے خواتین و لڑکیوں کو ہنر مندبنانے کے لئے اپنی خدمات انجام دے رہاہے۔ بروز جمعرات 18ستمبر 2025 کو بیسک کلاسیس کی ”تقسیم اسناد “ کی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میںطالبات کو ان کی قابلیت اور کارکردگی کی بنا ءپر اداہٰذا کے صدر و ان کی اہلیہ محترمہ کوثر نظامی اور احمدی باجی کے ہاتھوں اسناد و انعامات سے نوازا گیا۔ جس میں ٹاپ تھری طالبات نے اپنے پرفامنس کی بناءپر خصوصی انعام حاصل کیااور دیگر طالبات کو عام انعامات معہ اسناد دیئے گئے۔ تقرب کے اختتام پر انسٹی ٹیوٹ کے ذمہ داران ڈائریکٹر و اسٹاف نے تمام حاضرین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے جلد ہی نئے کلاسیس کے آغاز کا اعلان کیا۔

صدف انسٹی ٹیوٹ پر بیسک سلائی مشین ،فینسی ڈیزائین ، مہندی ڈیزائین ، اسپوکن انگلش ، کوکنگ اورٹووہیلر اسکوٹی ڈراونگ، سکھائی جاتی ہے، اس کے علاوہ شادی بیاہ کی تقریبات کے موقع پر دلہن کی مہندی ، میک اپ ، اور سلائی کے آرڈرس کم سے کم قیمت پر لئے جاتے ہیں ۔ انسٹی ٹیوٹ میں داخلوں کا عمل جاری ہے ، مزید معلومات کے لئے موبائیل نمبر 8788553534، 7796203777پر ربط کریں

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!