ضلعی سطح پر جے ایم سی اسکولی سیپک ٹکارا مقابلوں میں اینگلو اُردو ہائی اسکول کی شاندار سو رخی کامیابی

جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)
مہاراشٹر اسٹیٹ اسپورٹس اینڈ یوتھ سروسز ڈائریکٹوریٹ کے تحت، ضلعی اسپورٹس آفیسر آفس جلگاؤں، جلگاؤں میونسپل کارپوریشن اور جلگاؤں ڈسٹرکٹ سیپک ٹکارا ایسوسی ایشن کے مشترکہ اہتمام میں ضلعی سطح کے جے ایم سی و دیگر 14، 17 اور 19 سال کے لڑکے و لڑکیوں کے مقابلے حال ہی میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔اس جے ایم سی سطحی مقابلے میں لڑکے و لڑکیوں کے کل 25 ٹیموں نے حصہ لیا۔
افتتاح نتین گھناپورے (ایس۔ڈی۔وی۔پی) نے کیا، جبکہ مہمانِ خصوصی کے طور پر جناب ٹھاکور (پی۔آئی۔ ضلع پیٹھ)، جلگاؤں ضلعی اسپورٹس آفیسر جناب رویندر نائک، جلگاؤں ضلعی سیپک ٹکارا ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز بھائی ملک، نائب صدر ڈاکٹر پردیپ تلویلکر، سکریٹری اقبال مرزا، شری شیواجی ایوارڈ یافتہ کھیلاڑی کشور چودھری، شیخ نعیم بشیر اور ڈاکٹر شری کرشن بیلورکر شریک تھے۔ گزشتہ تین برسوں کی طرح اس سال بھی اینگلو اُردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں عمروں کے گروپ میں فتح حاصل کی اور اپنی برتری برقرار رکھی۔فاتح کھلاڑیوں کے نام درج ذیل ہیں:19 سال (لڑکے): سید اویس، فرقان احمد، محمد عدنان، ریحان صابر، فیصل بابا۔17
سال (لڑکے): خطیب ریان، محمد اففان، ماجد قاضی، شیخ شہباز، محمد عرفات۔14 سال (لڑکے): خان سائم، عمر الیاس، عمر صابر، محمد ریان، ارسلان صلاح الدین۔ فاتح ٹیم کا شاندار استقبال و اعزاز اسکول کمیٹی کے صدر اعجاز ملک، نائب صدر سید چاند، سکریٹری امین بادلیوالا، پرنسپل ڈاکٹر بابو شیخ، نائب پرنسپل نعیم بشیر، سپروائزر ناظم خان اور تمام اساتذہ کی جانب سے پھولوں کے گلدستے پیش کر کے کیا گیا۔ اس موقع پر ڈویژنل سطح کے مقابلوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔ان کھلاڑیوں کو اسکول کے اسپورٹس انچارج پروفیسر وسیم مرزا، اسپورٹس ٹیچرز شہباز شیخ اور آصف مرزا کی رہنمائی حاصل رہی۔




