ضلع

ضلع ناندیڑ میں اسلحہ بندی کا حکم نافذ

ناندیڑ، 26 ستمبر : ضلع ناندیڑ میں 29 ستمبر کی صبح 6 بجے سے لے کر 13 اکتوبر 2025 کی نصف شب تک جلوس بندی اور اسلحہ بندی کے احکامات نافذ رہیں گے۔ یہ اطلاع ضلع کے اضافی کلکٹر کے دفتر سے دی گئی ہے۔

ضلع میں امن و قانون کی صورتحال برقرار رکھنے کے مقصد سے اضافی ضلع کلکٹر نے مہاراشٹر پولیس ایکٹ 1951 کی دفعہ 37 (1) (3)کے تحت یہ حکم جاری کیا ہے۔ اس کے مطابق پانچ یا اس سے زیادہ افراد کو عوامی مقام یا اس کے قریب جمع ہوکر اس حکم میں درج عمل کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

یہ حکم ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران، سرکاری ملازمین، شادی بیاہ، ارتھ یاترا، مذہبی پروگرام، یاترا اور دیگر ایسے جلوسوں پر لاگو نہیں ہوگا جنہیں مجاز افسران کی خصوصی اجازت حاصل ہو۔

ایسے جلوسوں اور اجتماعات کو اجازت دینے کا اختیار ضلع کے متعلقہ تھانہ انچارج افسران اور ضلع ایس پی ناندیڑ کی جانب سے مجاز قرار دیے گئے دیگر پولیس افسران کے پاس رہے گا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!