تعلقہ
"ضلع پریشد ہائی اسکول حدگاوں شعبہ اردو جماعت دہم کے نتائج قابل ستائش

اردھاپور( شیخ زبیر ) ضلع پریشد ہائی اسکول حدگاوں جماعت دہم شعبہ اردو کے نتائج بہت قابل تحسین رہے ہیں بالخصوص طالبات نے بہت نمایاں کامیابی حاصل کی ہے. طالبات میں اول مقام کا اعزاز حاصل کرنے والی طالبہ عائشہ بیگم بنت شیخ کریم جنہوں نے 91.20 فیصد نشانات حاصل کرتے ہوئے اول مقام حاصل کیا ہے. زوحہ فاطمہ بنت سید جاوید نے 86.60 فیصد نشانات حاصل کرتے ہوئے دوسرے مقام کا اعزاز حاصل کیا ہے. سمیہ شیخ تاجو نے 86.40 فیصد نشانات حاصل کرتے ہوئے تیسرے مقام کا اعزاز حاصل کیا ہے. زیبہ نوشین بشیر قریشی نے 84.00 فیصد نشانات حاصل کرتے ہوئے چوتھے مقام کا اعزاز حاصل کیا ہے اس کے علاوہ صوفیانہ بی شیخ ابراہیم نے 81.20 فیصد، لیزہ فاطمہ شیخ رفیق نے 79.80 فیصد، تہذیبہ الماس رفیق شیخ نے 79.80 فیصداور الفیہ امجد خان پٹھان نے 78.20 فیصد نشانات سے کامیابی حاصل کی ہے. اس سال کل 40 طلبہ نے امتحان دیا تھا جس میں 33 طلبہ نے کامیابی حاصل کی ہے اور اردو میڈیم کا کل نتیجہ 82.5 فیصد رہا.
ان نتائج میں 8 طالب علم ڈسٹنکش (امتیازی نشانات) میں کامیابی حاصل کی ہے. 4 طلبہ نے درجہ اول سے کامیابی حاصل کی ہے. بقیہ 21 طلبہ نے درجہ دوم سے کامیابی حاصل کی ہے.قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ اردو میڈیم سے وابستہ دس طلبہ نے مشکل ترین مضمون مراٹھی میں 80 نمبر سے زائد نمبرات حاصل کئے ہیں اس کے علاوہ مضمون ریاضی اور سماجی علوم کا نتیجہ 100 فیصد رہا ہے. امتیازی نشانات سے کامیاب طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے اسکول میں ایک پر وقاراعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کے صدر معلمہ چتلے میڈم، مہمان خصوصی افسر توسیع و تعلیم گنونت کاڑے سر، اسکول انتظامیہ کمیٹی کے نائب صدر جناب احمد چاؤس، ممبران کے طور پر ایڈوکیٹ انور سر، بشیر بھائی، جسمانی تعلیم کے استاد تور سر، اردو میڈیم کے اساتذہ اکرام میں شیخ عرفان سر، ظہیر سر، قاضی سر، معین سر، زبیر سر، پروین میڈم، پروین باجی، والدین اور دیگر اہم شخصیات شریک تھے. دونوں میڈیم میں اول مقام کا اعزاز پانے والے طلبہ کو جناب گنونت کاڑے صاحب کے ہاتھوں نقد 1001 بطور رقم کا نذرانہ پیش کیا گیا. جناب تور سر کی جانب سے کمپاس پاؤچ اور بوتل تحفتاً پیش کی گئی.
اردو میڈیم کے اساتذہ اکرام کی جانب سے امتیازی نشانات سے کامیاب طلبہ کو ٹرافی، امتحانی پیڈ، میڈل اور گلدستے دیئے گئے. اسکول کی جانب سے تمام کامیاب ہونے والے طلباء کو گلہائے عقیدت پیش کئے گئے.پروگرام کے اختتام پر کامیاب ہونے والے تمام طلبہ کا جلیبی سے منھ میٹھا کرایا گیا. تمام کامیاب طلبہ کو اسکول کی صدر معلمہ، تمام اساتذہ اکرام ،اسکول انتظامیہ کمیٹی کے معزز نائب صدر و اراکین اور والدین کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی گئی اور ان کے روشن مستقبل کے لئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ نواز گیا.
اس ادارے میں گورنمنٹ کی جانب سے اردو میڈیم کے لئے صرف ایک ہی سیکنڈری ٹیچر کا تقرر عمل میں آیا ہے اور پچھلے پندرہ سالوں سے یہاں سیکنڈری ٹیچرس کی جگائیں خالی ہیں. اساتذہ کی کمی کے باوجود طلبہ نے اسکول کا نام روشن کیا ہے
اس کامیابی کا مکمّل سہرا شعبہ اردو کے انچارج شیخ عرفان سر اور ان کی پوری ٹیم کو جاتا ہے. خصوصاً عرفان سر نے اساتذہ کی کمی کے باوجود جو مخصوص طریقہ کار سے درس و تدریس کے نظام کو منظم کیا ہے وہ اپنے آپ میں ضلع کے سب ہی اردو اداروں کے لئے ایک قابل تقلید اور قابل تحسین عمل ہے.
"نہیں ہے نا امید اقبال اپنے کشت ویران سے”
ذرا نم ہوتو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی”
اسکول کی بہتر کارکردگی پر صدر مدرس چتلے میڈم، اسکول انتظامیہ کمیٹی کے ذمہ داران اور تعلیمی ماہرین نے طلبہ، اساتذہ کو اس بہتر نتائج پر مبارکباد پیش کی ہے.