شہر

ضلع کارگذار صدر عہدہ پر منتجب الدین کی نامزدگی

ناندیڑ۔ ( نامہ نگار ):مہاراشٹرا پردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر ہرش وردھن سپکاڑ نے شمال ناندیڑ ضلع کانگریس کمیٹی کی نئی باڈی کو منظوری دی ہے۔ ضلع کی نئی کمیٹی کا اعلان ریاستی نائب صدر ایڈوکیٹ گنیش پاٹل کی جانب سے کیا گیا۔ ناندیڑ شمال ضلع کانگریس کمیٹی کے کارگذار صدرعہدہ پر سابق کارپوریٹر منتجب الدین کا تقرر عمل میں آیا۔

منتجب الدین پچھلے ۱۴؍ سال سے کانگریس پارٹی کے ترجمان کی ذمہ داری بخوبی انجام دے رہے تھے۔ ان کی اس نامزدگی پر انہوں نے ناندیڑ کے رکن پارلیمنٹ رویندر چوہان ، ناندیڑ شمال ضلع صدر راجیش پائوڑے، ناندیڑ شہر صدر عبدالستار ، سابق ڈپٹی میئر مسعود احمد خان، آنند چوہان، شمیم عبداللہ کا شکریہ ادا کیا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!