طلبہ میں جذبۂ خدمتِ وطن اور روشن کیرئیر کیلئے شاندار پروگرام انعقاد
"کیپٹن امن انمول پٹیل کی خصوصی شرکت۔۔۔"

جلگاؤں: ( عقیل خان بیاولی) ملّت ہائی اسکول و جونیئر کالج مہرون جلگاؤں میں دہم اور بارہویں جماعت کے طلبہ کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کے لیے ایک نہایت ہی باوقار اور پُر اثر ‘کیرئیر گائیڈنس و موٹیویشنل پروگرام’ منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد طلبہ میں ملک سے سچی محبت، خود اعتمادی پیدا کرنا، اور انہیں کیریئر کے بہترین مواقع سے روشناس کرانا تھا۔ اس تقریب کی خاص کشش بہادر NDA آفیسر، کیپٹن امن انمول پٹیل کی خصوصی شرکت تھی۔ کیپٹن پٹیل کے ساتھ اُن کے والدین بھی موجود تھے، جنہوں نے اپنے بیٹے کی کامیابی کے پیچھے سخت محنت لگن

اور مسلسل جدو جہد کے واقعات بیان کیں والدین کی گفتگو نے حاضرین، خصوصاً طلبہ کے دلوں میں ملک کی خدمت کا ایک نیا جذبہ جگایا۔ کیپٹن امن انمول پٹیل نے اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ بڑے خواب دیکھیں، انہیں پورا کرنے کے لیے بھرپور محنت کریں، ہمیشہ خود پر یقین رکھیں، اور خصوصاً انگریزی زبان پر خصوصی توجہ دیں۔ ان کی ولولہ انگیز گفتگو نے طلبہ میں جوش و خروش بھر دیا اور ان کے ذہنوں میں نئے اور بلند عزائم کو جنم دیا پروگرام کے صدر محترم محمّد رفیق شاہ نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ "ایک بہادر سپاہی کی کامیابی میں
ہمیشہ اس کی ماں کی قربانیاں، تربیت اور دعائیں شامل ہوتی ہیں۔” انہوں نے والدین کے کردار اور محنت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔طلبہ نے اس یادگار پروگرام کو اپنی زندگی کا ایک اہم موڑ قرار دیا۔ اس موقع پر ایک ویڈیو کلپ کے ذریعے کیپٹن امن پٹیل کی محنتوں اور کوششوں کو طلبہ کے سامنے پیش کیا گیا۔ طلبہ نے بھی اپنے سوالات کے ذریعے پروگرام میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ اس پروقار موقع پر پرنسپل حفیظ شیخ تمام اساتذہ، اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ پروگرام میں انتظامیہ کے اراکین شیخ فرید سر، سید عابد علی سر شامل تھے نظامت کے فرائض زبیر شیخ نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔ آخر میں مہمانِ خصوصی کی پذیرائی زبیر سر نے کی پروگرام دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔




