شہر

طوبیٰ راعنا محمد خالد کی دہم جماعت میں نمایاں کامیابی۔

ناندیڑ:14/(راست) فیض العلوم ہائی اسکول ناندیڑ کی ہونہار طالبہ طوبیٰ راعنا بنت محمد خالد نے اس سال کے دسویں جماعت کے امتحان میں اعلیٰ نمبروں سے کامیابی حاصل کر کے اپنے اسکول، اساتذہ اور والدین کا نام روشن کیا ہے۔ طوبیٰ راعنا کو جملہ 40۔84 فیصد نمبرات حاصل ہوئے ہیں۔
اُنہیں ریاضی میں 92، انگریزی میں 94، اُردو میں 83، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں 83 نمبرات حاصل ہوئے ہیں۔ طوبیٰ راعنا بنت محمد خالد ساکن
مخدوم نگر کی بیٹی ہے۔ انہوں نے اپنی انتھک محنت، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی رہنمائی کے ذریعہ یہ قابلِ فخر کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کامیابی پر ان کی دادی، نانا شیخ جیلانی مدکھیڑ، نانی اور رشتہ داروں نے انہیں مبارکباد پیش کر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ طوبیٰ راعنا مرحوم محمد ابراہیم صاحب سابقہ صدر فیض العلوم ایجوکیشن سوسائٹی ناندیڑ کی پوتی ہے۔
todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!