شہر

عارفہ بیگم سیمی انگلش اسکول میں دعوتِ افطار اور روزہ کشائی کی تقریب

ناندیڑ: عارفہ بیگم سیمی انگلش اسکول اقبال نگر دھنے گاؤں میں ایک بابرکت اور روحانی ماحول میں دعوتِ افطار اور روزہ کشائی کی باوقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تقریب اسکول کے ڈائریکٹر ظفر سر کے فرزند محمد انیس ارحم بن محمد ظفر الاسلام کی روزہ کشائی کے موقع پر منعقد کی گئی۔

تقریب کی نگرانی الحاج محمد منظور احمد صاحب اور الحاج محمد نثار احمد صاحب کی زیرِ نگرانی انجام پائی۔ اس موقع پر شہر کی سماجی، سیاسی اور تعلیمی شخصیات نے شرکت کر کے پروگرام کو رونق بخشی۔

اس تقریب میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے سابق ڈپٹی میئر عبدالغفار، بابو بھائی کھوکے والے، عزیز قریشی، شیر علی سر، مقصود پٹیل لوہگاؤ ن کر، فاضل پنجابی سمیت دیگر سیاسی، سماجی اور تعلیمی میدان میں نمایاں مقام رکھنے والی شخصیات، خاندان کے عزیز و اقارب اور دوست احباب بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

تقریب کے دوران روزہ داروں کے لیے اجتماعی افطار کا اہتمام کیا گیا اور محمد انیس ارحم کی روزہ کشائی کی دعا کے ساتھ ان کے روشن مستقبل اور دینی و تعلیمی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ حاضرین نے اس بابرکت موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!